چراغ پاسوان نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ، روڈ شو میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی ، کئی جگہوں پر لوگوں نے ان کا استقبال کیا
پٹنہ، 2 مئی(ہ س)۔ بہار کے حاجی پور (ریزرو) سیٹ سے چراغ پاسوان نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ نامزدگ
چراغ پاسوان نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ، روڈ شو میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی ، کئی جگہوں پر لوگوں نے ان کا استقبال کیا


چراغ پاسوان نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ، روڈ شو میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی ، کئی جگہوں پر لوگوں نے ان کا استقبال کیا


پٹنہ، 2 مئی(ہ س)۔ بہار کے حاجی پور (ریزرو) سیٹ سے چراغ پاسوان نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ نامزدگی داخل کرنے کے پہلے چراغ پاسوان نے روڈ شو بھی کیا ۔ روڈ شو میں چراغ کی ماں رینا پاسوان کے علاوہ بی جے پی لیڈر نتیا نند رائے اور رام کرپال یادو بھی شامل ہوئے۔

روڈ شو کے دوران چراغ پاسوان کھلی گاڑی کے اوپر بیٹھ کر قریب نصف حاجی پور شہر کا چکر لگاتے ہوئے کلکٹریٹ پہنچے۔ روڈ شو میں لوگوں کی بڑی بھیڑ دیکھنے کو ملی۔ سڑک کے دونوں طرف لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور لوگوں نے مختلف مقامات پر چراغ پاسوان کا شاندار استقبال کیا۔

چراغ پاسوان کے روڈ شو اور نامزدگی میں این ڈی اے کا اتحادبھی نظر آیا۔ روڈ شو میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا نند رائے اور پاٹلی پترکے رکن پارلیمنٹ رام کرپال یادو بھی موجود تھے۔ روڈ شو کے بعد چراغ پاسوان کلکٹریٹ پہنچے اور اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

بہار کی وی آئی پی سیٹ میں شامل حاجی پور لوک سبھا سیٹ پر این ڈی اے اور عظیم اتحاد کے درمیان سیدھا مقابلہ ہے ۔این ڈی اے کو فتح دلانے کے ساتھ ساتھ چراغ پر اپنے والد کی وراثت کو بچانے کی ذمہ داری بھی ہے۔ عظیم اتحاد کی جانب سے آر جے ڈی کے شیو چندر رام ایک بار پھر پاسوان خاندان کو چیلنج کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حاجی پور لوک سبھا سیٹ کو لے کر چراغ پاسوان اور ان کے چچا پشوپتی کمار پارس کے درمیان کافی تنازعہ ہوا تھا۔ دراصل 2019 میں پشوپتی پارس نے حاجی پور سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی اور اس بار بھی وہ حاجی پور پر دعویٰ کر رہے تھے ، لیکن آخر کار چراغ پاسوان کو این ڈی اے کی حمایت مل گئی اور اب وہ حاجی پور سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار/ افضل/عبد الواحد


 rajesh pande