بی ایس پی نے اتر پردیش کے چھ لوک سبھا اور لکھنو¿ ایسٹ کے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا
لکھنو، 02 مئی (ہ س)۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے جمعرات کو لکھنو مشرقی ضمنی انتخاب کے امیدوار آل
BSP list of 6 Lok Sabha & Lucknow East by-elections


لکھنو، 02 مئی (ہ س)۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے جمعرات کو لکھنو مشرقی ضمنی انتخاب کے امیدوار آلوک کشواہا اور لوک سبھا کی چھ سیٹوں کے سات امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس فہرست میں بارہ بنکی کی ریزرو سیٹ پر گزشتہ دو دنوں سے بحث میں رہے شیوکمار دوہرے کا نام قرار دیا گیا ہے۔

لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بی ایس پی نے امیدواروں کی 11ویں فہرست جاری کی۔ اس میں گونڈہ لوک سبھا سیٹ سے سوربھ مشرا، ڈومریا گنج سیٹ سے محمد ندیم مرزا، قیصر گنج لوک سبھا سیٹ سے نریندر پانڈے، سنت کبیر نگر سیٹ سے ندیم اشرف، اعظم گڑھ لوک سبھا سیٹ سے محسود احمد کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

بی ایس پی کی فہرست میں مسلم چہروں کو ترجیح دی گئی ہے، جب کہ قیصر گنج لوک سبھا سیٹ کے لیے بی جے پی اور ایس پی سے پہلے بی ایس پی نے اپنے امیدواروںکے نام کا کر دیا ہے۔ واضح ہو کہ قیصر گنج لوک سبھا سیٹ پر بی ایس پی کے کارکن کچھ وقت سے نریندر پانڈے کا نام لے رہے تھے۔ ہائی کمان کی جانب سے ان کے نام کی منظوری کے بعد ان کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande