بی ایس ایف نے بین الااقوامی سرحد پر ایک پاکستانی درانداز کو گولی مار کر ہلاک کر دیا
بی ایس ایف نے بین الااقوامی سرحد پر ایک پاکستانی درانداز کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جموں، 2 مئی (ہ س
بی ایس ایف نے بین الااقوامی سرحد پر ایک پاکستانی درانداز کو گولی مار کر ہلاک کر دیا


بی ایس ایف نے بین الااقوامی سرحد پر ایک پاکستانی درانداز کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

جموں، 2 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع سانبہ میں بین الااقوامی سرحد کے ساتھ بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ایک پاکستانی درانداز کو بدھ کی شام گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ حکام نے بتایا کہ بدھ کی دیر شام بین الااقوامی سرحد پر ایک پاکستانی درانداز نے ہندوستانی علاقے میں دراندازی کرنے کی کوشش کی۔ درانداز کو بی ایس ایف کے اہلکاروں نے بار بار وارننگ دی لیکن اس کے باوجود وہ سرحد پار سے اس طرف گھسنے کی کوشش کرتا رہا، جس کے بعد اُس پر گولی چلائی گئی اور وہ ہلاک ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ بارڈر چوکی ریگل کے قریب پیش آیا اور مکمل تلاشی آپریشن کے لیے کمک کو علاقے میں پہنچا دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande