ریڈ کراس سوسائٹی کشتواڑ نے طوفانی بارشوں سے متاثرین کو امدادی اشیا فراہم کیں
ریڈ کراس سوسائٹی کشتواڑ نے طوفانی بارشوں سے متاثرین کو امدادی اشیا فراہم کیں جموں، یکم مئی (ہ س)۔ ڈس
ریڈ کراس سوسائٹی کشتواڑ نے طوفانی بارشوں سے متاثرین کو امدادی اشیا فراہم کیں


ریڈ کراس سوسائٹی کشتواڑ نے طوفانی بارشوں سے متاثرین کو امدادی اشیا فراہم کیں

جموں، یکم مئی (ہ س)۔ ڈسٹرکٹ ریڈ کراس سوسائٹی کشتواڑ نے اپنے وسائل کو تیزی سے متحرک کیا ہے اور بارش سے متاثرہ لوگوں کو راحت فراہم کرنے کے لیے مقامی حکام کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔ طوفانی بارشوں اور اس کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ نے ضلع کے مختلف حصوں میں نجی املاک اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا ہے۔ تحصیل کشتواڑ، ناگسینی، چھاترو اور مغل میدان میں کئی رہائشی مکانات کو جزوری جبکہ مویشیوں کے شیڈ اور ایک اسکول کو مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے۔

ریڈ کراس سوسائٹی نے ضلع مجسٹریٹ کشتواڑ، ڈاکٹر دیونش یادو کی نگرانی میں، آفت سے متاثر ہونے والوں کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے امدادی اشیا فراہم کیں۔ بونڈہ چنگم شیخ پورہ میں رہنے والے دو خاندان، جن کے مکانات لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوگئے تھے، اُن کو امداد فراہم کی گئی ہے۔ ایس ڈی ایم چھاترو نعیم الرحمن، اے او ڈی سی آفس ستیندر سنگھ اور ریڈ کراس آفیشلز کی رہنمائی میں کی گئی امدادی تقسیم میں ضروری اشیا گدے، بستر، برتن، حفظان صحت کی کٹس اور دیگر ضروریات شامل تھیں۔ریڈ کراس کی توجہ شدید متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کرنے پر مرکوز ہیں اور دوسروں کو بھی امداد پہنچانے کے منصوبے جاری ہیں۔

طوفانی بارش سے تباہی کا پیمانہ واضح ہے، متعدد گھرانوں کو خالی کرا لیا گیا اور متاثرہ علاقوں میں نجی املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ ڈی ایم کشتواڑ نے بتایا کہ ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس کے اہلکاروں اور مقامی حکام کے ساتھ ریڈ کراس کی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ پر ہیں۔ ایڈوائزری نوٹس جاری کیے گئے ہیں جس میں رہائشیوں، خاص طور پر حساس علاقوں میں رہنے والوں کو احتیاط برتنے کی تاکید کی گئی ہے۔ موجودہ حالات کی روشنی میں عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ خطرے والے علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande