جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں3.4 شدّت کے زلزلے کا جھٹکا
جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں3.4 شدّت کے زلزلے کا جھٹکا جموں، یکم مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے پہاڑی
جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں3.4 شدّت کے زلزلے کا جھٹکا


جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں3.4 شدّت کے زلزلے کا جھٹکا

جموں، یکم مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ نیشنل سنٹر فار سیسمولوجی نے بتایا کہ ضلع میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب 3.4 شدت کا زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ این سی ایس کے مطابق زلزلے کا جھٹکا بدھ کی صبح 1:33 بجے پر محسوس کیا گیا۔

زلزلے کی زیر زمین گہرائی تیس کلو میٹر تھی۔ گزشتہ چھ ماہ سے مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے کرگل اور جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں کم شدّت کے زلزلے کے جھٹکوں سے لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔ کشتواڑ میں پہلے ہی طوفانی بارشوں کو لوگوں کے رہائشی مکانات و دیگر املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

کئی جگہوں پر لینڈ سلائیڈنگ اور چٹانیں کھسکنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسی صورتحال میں زلزلے کے جھٹکوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور چٹانیں ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ گیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ نے بتایا کہ اُنہوں نے آفت سماوی سے نمٹنے کے لئے ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کو ہائی الرٹ پر رکھا ہے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande