شہاب الدین کی اہلیہ حنا شہاب نے نامزدگی داخل کیا
سیوان، 30 اپریل(ہ س)۔ سابق ایم پی محمد شہاب الدین کی اہلیہ حنا شہاب نے منگل کے روز اپنا پرچہ نامز
شہاب الدین کی اہلیہ حنا شہاب نے نامزدگی داخل کیا


سیوان، 30 اپریل(ہ س)۔

سابق ایم پی محمد شہاب الدین کی اہلیہ حنا شہاب نے منگل کے روز اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ حنا شہاب 10-12 حامیوں کے ساتھ کلکٹریٹ کے احاطے میں پہنچی تھیں۔ سب نے زعفرانی کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ واضح ہو کہ کسی کو علم نہیں تھا کہ حنا شہاب منگل کے روزپرچہ نامزدگی داخل کرنے والی ہیں۔ اچانک وہ 11 بجے نامزدگی کے لیے پہنچیں اور یہ سارا عمل دو گھنٹے میں مکمل ہوگیا۔

حنا شہاب سیوان آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سورج کی روشنی اتنی زیادہ تھی اسی لیے نامزدگی کے لیے بہت کم لوگوں کے ساتھ آئی ہوں۔ نامزدگی سے قبل حنا شہاب نے گجانند کی پوجا کی۔ جب میڈیا نے اس بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہی تو انہوں نے اس بارے میں کچھ نہیں کہا۔ ذرائع بتا رہے ہیں کہ حنا شہاب اپنے حامیوں کے ساتھ بھگوا لباس پہن کر ہندو ووٹروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے آئی تھیں۔

حنا شہاب نے ہمیشہ آر جے ڈی کے ٹکٹ پر تین بار الیکشن لڑا اور تین بار انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پھر یہ الزام لگایا گیا کہ آر جے ڈی والوں نے ہی انہیں ہرایا۔ سابق ایم پی شہاب الدین کی موت کے بعد بڑے لیڈروں کی غیرموجودگی کی وجہ سے آر جے ڈی سے فاصلے بڑھنے لگے۔

واضح ہو کہ سیوان میں حنا شہاب کا مقابلہ آر جے ڈی لیڈر اودھ بہاری چودھری سے عظیم اتحاد اور جے ڈی یو امیدوار وجے لکشمی دیوی سے این ڈی اے سے ہونے والی ہے۔ اگر ہم اسے ایک طرح سے دیکھیں تو سیوان میں بنیادی طور پر سہ رخی مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ چھٹے مرحلے میں 25 مئی کو ووٹنگ ہو رہی ہے۔ نتائج 4 جون کو ملک بھر میں بیک وقت آئیں گے۔

ہندوستھان سماچار/ افضل


 rajesh pande