سنجے جیسوال نےبیتیا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیا
مغربی چمپارن، 30اپریل(ہ س)۔ مغربی چمپارن لوک سبھا سیٹ پر اچانک بی جے پی میں آزاد امیدوار لڑ رہے ی
سنجے جیسوال نےبیتیا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیا


مغربی چمپارن، 30اپریل(ہ س)۔

مغربی چمپارن لوک سبھا سیٹ پر اچانک بی جے پی میں آزاد امیدوار لڑ رہے یوٹیوبر منیش کشیپ کے شامل ہونے کے بعد سے سیٹ سرخیوں میں ہے۔ اسی سلسلے میں آج بی جے پی کے سنجے جیسوال نے بیتیا لوک سبھا سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے ۔ ان کے ساتھ بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری ، چراغ پاسوان ، سابق ڈپٹی سی ایم رینو دیوی بھی موجود تھے۔

سنجے جیسوال نے اپنی اہلیہ منجو چودھری کے ساتھ کالی دھام مندر میں پوجا کی اور ماں کالی کا آشیرواد لیا اور نامزدگی کے لیے روانہ ہوئے۔ نامزدگی سے قبل وہ کالی باغ مندر سے نکلنے کے بعد شہر میں روڈ شو کرتے ہوئے ضلع ہیڈکوارٹر گئے۔ سڑک پر ہزاروں کی تعداد میں ہجوم ان کا استقبال کرتے نظر آئے۔ لوگ مختلف مقامات پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر رہے تھے۔ اس دوران پولیس نے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے تھے۔ تمام چوراہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

واضح ہو کہ سنجے جیسوال مغربی چمپارن بیتیاسے لگاتار تین بار الیکشن جیت چکے ہیں۔ چوتھی بار بی جے پی نے ان پر دوبارہ اعتماد ظاہر کیا ہے۔ سنجے جیسوال نے بتایا کہ وہ تین بار جیت چکے ہیں اور انہیں عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ اس بار بی جے پی 400 سے تجاوز کر جائے گی ۔ عظیم اتحاد کی جانب سے کانگریس نے اس بار برہمن کارڈ کھیلا ہے۔ اس بار کانگریس نے سابق کانگریس ایم ایل اے مدن موہن تیواری کو میدان میں اتارا ہے۔

ہندوستھان سماچار/ افضل/محمد


 rajesh pande