قومی کمیشن برائے خواتین نے پرجول ریونامعاملے میں کرناٹک پولیس سے رپورٹ طلب کی
نئی دہلی ، 30 اپریل (ہ س)۔ خواتین قومی کمیشن (این سی ڈبلیو) نے کرناٹک پولس سے لوک سبھا کے رکن پرجول
قومی کمیشن برائے خواتین نے پرجول ریونامعاملے میں کرناٹک پولیس سے رپورٹ طلب کی


نئی دہلی ، 30 اپریل (ہ س)۔

خواتین قومی کمیشن (این سی ڈبلیو) نے کرناٹک پولس سے لوک سبھا کے رکن پرجول ریونا کے جنسی ہراسانی کے الزامات پر تین دن کے اندر رپورٹ طلب کی ہے۔سوشل میڈیا پر کیس سے متعلق کئی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد منگل کو ویمن کمیشن نے کرناٹک کے پولیس ڈائریکٹر جنرل آلوک موہن کو ایک خط لکھا۔ ویڈیو میں مبینہ طور پر ریونا کو متعدد خواتین کے خلاف جنسی استحصال کی کارروائیوں میں ملوث دکھایا گیا ہے۔

کمیشن کی چیئرپرسن ریکھا شرما کی طرف سے لکھے گئے خط میں، انہوں نے اس معاملے کی مذمت کی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ریوانا ملک سے فرار ہو چکا ہے۔ کمیشن نے خواتین کے تحفظ اور وقار کو یقینی بنانے اور ان کے خلاف بے عزتی اور تشدد کو فروغ دینے والے کلچر کو روکنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande