فسادیوں کو الٹا لٹکادیا جاتا تو سات نسلیں یاد رکھتیں: یوگی آدتیہ ناتھ
کولکاتا، 30 اپریل (ہ س)۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اور سینئر بی جے پی لیڈر یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو
فسادیوں کو الٹا لٹکادیا جاتا تو سات نسلیں یاد رکھتیں: یوگی آدتیہ ناتھ


کولکاتا، 30 اپریل (ہ س)۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اور سینئر بی جے پی لیڈر یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو مغربی بنگال کے برہم پور لوک سبھا حلقہ سے بی جے پی امیدوار کے حق میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی حکومت پر شدید حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ اتر پردیش میں ہر تہوار امن اور خوشی کے ساتھ منایا جاتا ہے اور یہاں بنگال میں رام نومی پر ہنگامہ ہوتا ہے۔ سندیشکھالی جیسا واقعہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ وہاں ہوتے تو اب تک فسادیوں کو الٹا لٹکا کر سیدھا کر چکے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ رام نومی کے موقع پر مودی حکومت آپ کے عقیدے سے کھیلنے والوں کو سبق سکھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ممتا حکومت مرکز کی اسکیموں کو زمین پر اترنے نہیں دیتی۔ آج میں یہاں مغربی بنگال حکومت سے پوچھنے آیا ہوں کہ ریاست میں سندیشکھالی جیسے واقعات کیسے ہو رہے ہیں جس نے ہمیں درگا پوجا کا پیغام دیا؟ آج کا بنگال سونار بنگلہ نہیں ہے جس کا تصور ہمارے مجاہدآزادی نے کیا تھا۔ مغربی بنگال کو فسادات میں دھکیلنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ کانگریس ہو یا ترنمول کانگریس - دونوں پارٹیاں ریاست کو لوٹنے اور ہندوستان کے خلاف سازش کرنے کے لیے متحد ہیں۔ سات سال پہلے اتر پردیش کا یہی حال تھا، آج اتر پردیش میں بیٹیاں اور تاجر محفوظ ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ترنمول کانگریس نے کرکٹر یوسف پٹھان کو بہرام پور سیٹ سے کانگریس کے تجربہ کار ادھیر رنجن کے خلاف مقابلہ کرنے کے لیے میدان میں اتارا ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande