انڈیا اتحاد کے امیدوار ارجن رائے نے سیتامڑھی سے پرچہ نامزدگی داخل کیا
پٹنہ، 30 اپریل(ہ س)۔ بہار کی سیتامڑھی لوک سبھا سیٹ کے لیے نامزدگی 26 اپریل سے شروع ہو گئی ہے ۔ ج
عظیم اتحاد کے امیدوار ارجن رائے نے سیتامڑھی سے پرچہ نامزدگی داخل کیا


پٹنہ، 30 اپریل(ہ س)۔

بہار کی سیتامڑھی لوک سبھا سیٹ کے لیے نامزدگی 26 اپریل سے شروع ہو گئی ہے ۔ جہاں منگل کے روز عظیم اتحاد امیدوار ارجن رائے نے کلکٹریٹ پہنچ کر ڈی ایم رشی پانڈے کے دفتر کے کمرے میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس دوران کانگریس اور عظیم اتحاد کے کئی لیڈران آر جے ڈی ایم ایل اے مکیش کمار یادو ، محمد جلال الدین خان موجود تھے۔

نامزدگی کے بعدعظیم اتحاد کے امیدوار ارجن رائے نے کہا کہ ہم نے نامزدگی داخل کر دی ہے۔ اب گیند عوام کے کورٹ میں ہے۔ اب فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ عوام مجھے نوازتی ہے یا نہیں۔ میں مسلسل عوام کے درمیان لڑتا رہا ہوں۔ عوام کے مسائل حل کرتا رہا ہوں۔ 5 سال ایم پی بھی رہے ۔ میں 10 سال سے مسلسل سڑکوں پر رہ کر عوام کی جنگ لڑ رہا ہوں اور آئندہ بھی لڑتا رہوں گا۔ مجھے عوام کا آشیرواد ملا ہے۔

موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آر جے ڈی امیدوار ارجن رائے نے کہا کہ بہار میں سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو اور سیتامڑھی میں ارجن رائے ایک بار عہد کرتے ہیں تو اسے پورا کرتے ہیں۔

واضح ہو کہ ارجن رائے سال 2005 میں انہوں نے جے ڈی یو امیدوار کے طور پر اورائی قانون ساز اسمبلی سے پہلی بار الیکشن جیتا تھا۔ وہ بہار حکومت میں تعلقات عامہ کے وزیر بھی بنے۔ پھر 2009 میں وہ جے ڈی یو سے سیتامڑھی لوک سبھا سے ایم پی منتخب ہوئے۔ انہوں نے پی ایچ ڈی کر کے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ حالانکہ وہ 2014 اور 2019 کے انتخابات ہار چکے ہیں ۔ انہوں نے تیسری بار آر جے ڈی امیدوار کے طور پر نامزد کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار/ افضل


 rajesh pande