کے کے پاٹھک کے خلا ف مظفر پور میں شکایت درج ، گرمی سے استاذ کی موت کا معاملہ
پٹنہ،30 اپریل(ہ س)۔ بہار کےمظفر پور میں محکمہ تعلیم کے اے سی ایس کے کے پاٹھک ، ڈی ایم سبرت کمار سین،
کے کے پاٹھک کے خلا ف مظفر پور میں شکایت درج ، گرمی سے استاذ کی موت کا معاملہ


پٹنہ،30 اپریل(ہ س)۔ بہار کےمظفر پور میں محکمہ تعلیم کے اے سی ایس کے کے پاٹھک ، ڈی ایم سبرت کمار سین، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اجے کمار سنگھ کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے ۔ دراصل ایک ٹیچر کی موت کا معاملہ ہے۔ لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹر اویناش کمار امر ( 55) کی موت محکمہ کی ضد کی وجہ سے ہوئی۔ اس موسم گرما میں بھی اسکول کے کھلنے کی وجہ موت ہوگئی ہے۔

لو لگنے سے ایک ٹیچر کی موت کے بارے میں منگل کو سی جے ایم کورٹ میں شکایت درج کی گئی ہے۔ شہر کے لینن چوک کے رہنے والے متوفی استاد کے رشتہ دار پرتوش کمار نے شکایت درج کرائی ہے۔ اس میں محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کے کے پاٹھک ، ڈی ایم سبرت کمار سین ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر اجے کمار سنگھ کو ملزم بنایا گیا ہے۔

11:45 بجے اویناش کمار اپنے اساتذہ کے ساتھ اپنے گھر جانے کے لیے اسکول سے نکلا۔ اس دوران تیز دھوپ کی وجہ سے اسےلو لگ گئی ۔ جس کی وجہ سے وہ گر گیا۔ اسے اٹھا کرایس کے ایم سی ایچ لایا گیا۔ ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اس کی موت ہوگئی۔

ہندوستھان سماچار/ افضل/عبد الواحد


 rajesh pande