ویلون سینتھل کمار نے بیچ اوپن اسکواش ٹائٹل جیتا
پیرس، 29 اپریل (ہ س)۔ قومی چمپئن ویلون سینتھل کمار نے بیچ اوپن اسکواش چیلنجر ایونٹ جیت لیا ہے، جو
ویلوان سینتھل کمار نے بیچ اوپن اسکواش ٹائٹل جیتا


پیرس، 29 اپریل (ہ س)۔

قومی چمپئن ویلون سینتھل کمار نے بیچ اوپن اسکواش چیلنجر ایونٹ جیت لیا ہے، جو ان کا آٹھواں پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن (پی ایس اے) ٹور ٹائٹل ہے۔ اتوار کی رات دیر گئے خطابی مقابلے میں سینتھل کمار نے مقامی کھلاڑی میلویلسائینی مینیکو کو شکست دی۔

عالمی نمبر 58 سینتھل کمار نے فرانسیسی کھلاڑی کو 35 منٹ میں 11-6، 11-9، 11-6 سے شکست دی، یہ ہندوستانی کھلاڑی کا 12 واں ٹور فائنل تھا۔ اس جیت کے ساتھ، 26 سالہ ویلو ن کو 12,000 امریکی ڈالر کا نقد انعام ملا۔

چنئی کے رہنے والے ٹاپ سیڈسینتھل کمار نے جیت کے بعد کہا کہ میلول نے واقعی اچھا کھیلا اور ہجوم کی طرف سے زبردست حمایت حاصل کی۔ مجھے شروع سے آخر تک تیز رہنا پڑا اور مجھے خوشی ہے کہ میں نے ایسا کیا ۔

سینتھل کمار نے ہانگ کانگ، چین کے 163 ویں رینک کے اینڈیس لنگ کو یکطرفہ مقابلے میں 3-0 (11-2، 11-1، 11-6) سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ یہ میچ 22 منٹ تک جاری رہا۔

اس سے قبل کوارٹر فائنل میں اس نے جمہوریہ چیک کے کھلاڑی جیکب سولنیکی پر 3-0 (11-5، 11-6 اور 11-2) سے کامیابی حاصل کی۔ جبکہ پری کوارٹر فائنل میچ میں انہوں نے فرانس کے میٹیو کیروگیٹ کو 3-0 (11-4، 11-6 اور 11-7) سے شکست دی۔

آپ کو بتا دیں کہ سینتھل کمار نے 2016 میں ایشین جونیئر اسکواش ٹائٹل جیتا تھا، جس کے بعد انہوں نے 2017 میں برٹش جونیئر اوپن کا فائنل بھی جیتا تھا۔ اس نے اپنا پہلا پی ایس اے ٹائٹل اپریل 2018 میں وسکانسن میں میڈیسن اوپن میں جیتا تھا۔

ہندوستھان سماچار/عطاءاللہ


 rajesh pande