رائل فٹ بال کلب دہلی سوکر ایسوسی ایشن لیگ میں بہتر کارکردگی کے لیے تیار
نئی دہلی، 29 اپریل (ہ س)۔ رائل فٹ بال کلب نئی امیدوں اور نئے اسپانسر کے ساتھ سالانہ دہلی سوکر ایسو
رائل فٹ بال کلب دہلی سوکر ایسوسی ایشن لیگ میں بہتر کارکردگی کے لیے تیار


نئی دہلی، 29 اپریل (ہ س)۔

رائل فٹ بال کلب نئی امیدوں اور نئے اسپانسر کے ساتھ سالانہ دہلی سوکر ایسوسی ایشن (ڈی ایس اے) لیگ 2023-24 سیزن میں شاندار کارکردگی کے لیے تیار ہے۔

پیر کو سنٹرل سیکرٹریٹ گراو¿نڈ میں منعقدہ ایک تقریب میں کلب کے کھلاڑیوں کو متھوت فنانس کارپوریشن کی جانب سے آئندہ ٹورنامنٹ کے لیے فٹ بال کٹس، جوتے، ٹریک سوٹ، بیگ اور دیگر اشیاء دی گئیں۔

اے ڈویڑژ میں کھیلنے والے رائل ایف سی کی حمایت کرتے ہوئے، متھوٹ گروپ کا مقصد نچلی سطح پر فٹ بال کی پرورش اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو بااختیار بنانا ہے۔

رائل ایف سی کے جنرل سکریٹری وجے شرما نے مستقبل میں دیرپا شراکت داری کے منتظر رہتے ہوئے اس تعاون کے لیے متھوت فائنانس کارپوریشن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

میتھوٹفائنانس کارپوریشن نے اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) پہل کے ایک حصے کے طور پر اس شراکت داری میں شمولیت اختیار کی جو کھیلوں کی ترقی کو فروغ دینے اور کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے میتھوٹ کی لگن کو واضح کرتی ہے۔

اس کے ذریعے،میتھوٹ گروپ افراد اور کمیونٹیز کی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالتے ہوئے کھیلوں، ٹیم ورک اور بہترین کارکردگی کے کلچر کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande