قانون سازکونسل کے صدرنشین کے فرزند جی امت کی کانگریس میں شمولیت
حیدرآباد، 29 ۔ اپریل(ہ س)۔ تلنگانہ کی اصل اپوزیشن بی آرایس کوایک اوردھکہ لگاہے کیونکہ تلنگانہ قانون
قانون سازکونسل کے صدرنشین کے فرزند جی امیت کی کانگریس میں شمولیت


حیدرآباد، 29 ۔ اپریل(ہ س)۔

تلنگانہ کی اصل اپوزیشن بی آرایس کوایک اوردھکہ لگاہے کیونکہ تلنگانہ قانون سازکونسل کے صدرنشین جی سکھیندرریڈی کے فرزند جی امیت نے آج حکمران جماعت کانگریس میں شمولیت اختیارکرلی۔ آج جی امیت نے تلنگانہ کانگریس امورکی انچارج دیپا داس منشی سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیارکرلی۔وزیراعلی ریونت ریڈی نے پارٹی کھنڈوا ڈال کرپارٹی میں شامل کیا۔دیپا داس منشی نے ان کا کانگریس میں استقبال کیا۔اس موقع پرکانگریس کے وزرا ودیگربھی موجودتھے۔

ہندوستھان سماچار/

/عطاءاللہ


 rajesh pande