بہار: سارن ضلع کے مشرک علاقے سے تین بار ایم ایل اے رہ چکے تارکیشور کو عمر قید کی سزا
پٹنہ، 29 اپریل (ہ س)۔ بہار کے سارن ضلع کے مشرک اسمبلی حلقہ سے تین بار ایم ایل اے رہ چکے تارکشور سنگھ
بہار: سارن ضلع کے مشرک علاقے سے تین بار ایم ایل اے رہ چکے تارکیشور کو عمر قید کی سزا


پٹنہ، 29 اپریل (ہ س)۔ بہار کے سارن ضلع کے مشرک اسمبلی حلقہ سے تین بار ایم ایل اے رہ چکے تارکشور سنگھ کو اغوا اور قتل کے ایک معاملے میں پیر کے روزایم پی-ایم ایل اے عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کے علاوہ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ عدالت نے امن و امان کو مدنظر رکھتے ہوئے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہونے والی سماعت میں یہ فیصلہ دیا۔

ان کی پیشی جیل سے ہی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوئی۔ ایم پی ایم ایل اے کورٹ کے جج سدھیر کمار سنہا نے سابق ایم ایل اے کو پانپورتھانہ میں درج ایف آئی آر کے تحت تعزیرات ہند کی دفعہ 302، 364، 201 اور 27 کے تحت عمر قید کی سزا سنائی۔ اس سے قبل 19 اپریل کو انہیں مجرم قرار دیا گیا تھا۔ ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر دھرو دیو سنگھ کو کل چھ گواہ ملے جن میں ایک ڈاکٹر اور ایک محقق بھی شامل ہے، استغاثہ کی جانب سے عدالت میں گواہی دی۔ مجرم ثابت ہونے کے بعد سابق ایم ایل اے کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا۔

اس قتل معاملہ میں کے مخبر پاناپور کے گاؤں رہائشی بالو لال گپتا نے 10جنوری 1996 کو بھائی شتروگھن پرساد کو گولی مارنے اور زخمی حالت میں زبردستی اٹھا کر لے جانے کی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ ایف آئی آر میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ دکان پر بیٹھے تھے۔ اسی دوران سات آٹھ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد دکان پر پہنچے۔ سب کے ہاتھ میں رائفل اور بندوق تھیں۔

جیسے ہی وہ بائک سے نیچے اترے تارکیشور سنگھ نے گولی مارنے کا حکم دیا۔ اس دوران ان کے ذاتی محافظ نے فائرنگ کر دی۔ ان کے بھائی شتروگھن پرسادکو گولی لگتے ہی زمین پر گر گئے۔ بعد میں موٹر سائیکل سوار لوگوں نے ان کے بھائی کو اغوا کر لیا۔ کافی تلاش کے بعد ان کے بھائی کی لاش دو دن بعد موتیہاری کے ڈومریا پل کے نیچے ندی سے ملی۔

ہندوستھان سماچار/ افضل/عبد الواحد


 rajesh pande