بی جے پی کی ہمیشہ سے ہی مخالف کسان پالیسی رہی ہے:جیون ریڈی
حیدرآباد، 29 ۔ اپریل(ہ س)۔ حلقہ لوک سبھانظام آباد کے کانگریس امیدوارٹی جیون ریڈی نے کہا ہے کہ کانگر
بی جے پی کی ہمیشہ سے ہی مخالف کسان پالیسی رہی ہے:جیون ریڈی


حیدرآباد، 29 ۔ اپریل(ہ س)۔

حلقہ لوک سبھانظام آباد کے کانگریس امیدوارٹی جیون ریڈی نے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے جبکہ بی جے پی ہمیشہ سے ہی مخالف کسان پالیسی اختیار کرتی ہے۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس کی جانب سے پہلی مرتبہ کسانوں کے قرضہ جات معاف نہیں کئے گئے۔

قبل ازیں بھی 2008میں مرکزمیں یوپی اے کے دور میں کسانوں کے قرضہ جات کانگریس حکومت نے معاف کئے تھے۔اس وقت ایک لاکھ روپئے تک کے کسانوں کے قرضہ جات معاف کئے گئے تھے تاہم اس مرتبہ تلنگانہ کی کانگریس حکومت کسانوں کے دو لاکھ روپئے تک کے قرضہ جات جاریہ سال 15اگست تک معاف کرنے کامنصوبہ رکھتی ہے۔انہوں نے کہا ”ہم کسانوں کو مفت بجلی دے رہے ہیں جب کہ دوسرے مقامات پر جہاں بی جے پی اقتدارمیں ہے،وہ کسانوں کومفت بجلی فراہم نہیں کررہی ہے۔ بی جے پی پوری طرح کسان مخالف ہے۔ کسانوں کے قرضہ جات کی معافی کی جب بات کی جاتی ہے توبی جے پی کے لیڈران یہ کہتے ہیں کہ یہ ممکن نہیں ہے جبکہ سرکردہ صنعت کاروں امبانی اوراڈانی کے لاکھوں کروڑروپئے کے قرضہ جات معاف کئے جاتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار/

/عطاءاللہ


 rajesh pande