آئی پی ایل 2024: پی بی کے ایس اور کے کے آر کے درمیان میچ نے رقم کی تاریخ، لگے 42 چھکے
نئی دہلی، 27 اپریل (ہ س)۔ پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے درمیان ج
آئی پی ایل 2024: پی بی کے ایس اور کے کے آر کے درمیان میچ نے رقم کی تاریخ،  لگے 42 چھکے


نئی دہلی، 27 اپریل (ہ س)۔ پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے درمیان جمعہ کو کھیلے گئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے 42 ویں میچ نے مردوں کی ٹی- 20 کرکٹ کی تاریخ کو پھر سے لکھ دیا، جس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوگیا کہ کرکٹ یہ غیر یقینی صورتحال کا کھیل ہے۔

جمعہ کی رات کھیلے گئے اس میچ میں پلک جھپکتے ہی کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ اس میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے چھکوں کی بارش ہوئی اور ایک نیا ریکارڈ بنا۔ میچ میں مجموعی طور پر 42 چھکے لگے، جو ٹی- 20 کرکٹ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔ ان چھکوں میں سے 24 پنجاب اور 18 کے کے آر نے لگائے۔

پی بی کے ایس اور کے کے آر کے درمیان ہوئے میچ کے دوران لگے 42 چھکوں نے ممبئی انڈینز-سن رائزرز حیدرآباد اور سن رائزرز حیدرآباد اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان ہوئے میچوں کے دوران لگنے والے چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ان میچوں میں 38-38 چھکے لگے تھے۔

پربھسمرن سنگھ، جونی بیرسٹو، ریلی روسو اور ششانک سنگھ نے مل کر 24 چھکے لگائے، جو اس کیش- رچ لیگ کی تاریخ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے ہیں۔ پی بی کے ایس سے آگے واحد ٹیم نیپال ہے، جس نے گزشتہ سال ایشین گیمز میں منگولیا کے ہانگزو میں 26 چھکے لگا کر 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 314 رنز کا شاندار اسکور بنایا تھا۔

اس سے قبل آئی پی ایل کی تاریخ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے آر سی بی اور حیدرآباد کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران لگے تھے۔ اس میچ میں ایک اننگز میں 22 چھکے لگے تھے۔

میچ کی بات کریں تو اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کے کے آر کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 261 رن بنائے، فل سالٹ (75)، سنیل نارائن (71) نے نصف سنچریاں اسکور کیں تو اس کے بعد ویکٹیش ایر (39) آندرے رسل (24) اور کپتان شریس ایر (28) نے دھماکے دار اننگز کھیل کر کے کے آر کو 250 کے پار پہنچایا۔

جواب میں پنجاب نے جونی بیرسٹو (ناٹ آوٹ 108) کی سنچری اور پربھسمرن سنگھ (54)، ریلے روزوف (26) اور ششانک سنگھ (68 ناٹ آوٹ) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت ہدف 18.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔

ہندوستھان سماچار//سلام


 rajesh pande