ویسٹ انڈیز کی سیریز میں شکست کے بعد پی سی بی نے خواتین کی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل نو کردی
لاہور ، 25 اپریل (ہ س)۔ ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکس
پی سی بی 


لاہور ، 25 اپریل (ہ س)۔

ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کی 3-0 کی ذلت آمیز شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی خواتین کی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے اسے سات ارکان تک بڑھا دیا ہے۔

نئی سلیکشن کمیٹی میں سابقہ پینل کے برقرار ارکان اسماویہ اقبال اور مرینہ اقبال شامل ہیں۔ عبدالرزاق اور اسد شفیق (دونوں مردوں کی قومی سلیکشن کمیٹی کے ارکان) اور سابق بین الاقوامی کھلاڑی بتول فاطمہ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کوچ اور کپتان قومی خواتین کی سلیکشن کمیٹی میں بھی خدمات انجام دیں گی۔

پی سی بی نے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ، ’پچھلے پینل کے برقرار رکھے گئے ارکان میں اسماویہ اقبال اور مرینہ اقبال شامل ہیں۔ ان کے ساتھ عبدالرزاق اور اسد شفیق (مردوں کی قومی سلیکشن کمیٹی کے دونوں ارکان) اور سابق بین الاقوامی کھلاڑی بتول فاطمہ بھی شامل ہیں۔ مردوں کی قومی سلیکشن کمیٹی کے مطابق ، کوچ اور کپتان بھی خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے ’ نئی سلیکشن کمیٹی کا فوری کام آئندہ دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کا انتخاب کرنا ہوگا ، جہاں وہ 11 مئی سے تین ٹی ٹوئنٹی اور آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ 2022-25 کے تین میچز کھیلے گی۔

ویسٹ انڈیز سے 0-3 کی شکست کے باوجود ، پاکستان اس وقت 10- ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022-25 میں پانچویں نمبر پر ہے۔ اس چمپئن شپ کی سرفہرست پانچ ٹیمیں، میزبان بھارت کے ساتھ، آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے براہ راست کوالیفائی کریں گی۔بقیہ ٹیمیں جمعرات سے شروع ہونے والے ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔ گروپ مرحلے کے دوران کل 20 میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔دونوں فائنلسٹ مین ایونٹ کے لیے کوالیفائی کریں گے۔ فائنل 7 مئی کو ابوظہبی کے زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande