گلوبل مارکیٹ سے کمزور رجحانات، ایشیائی بازاروں میں بھی کمی کا رجحان
نئی دہلی، 25 اپریل (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج کمزوری کے رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیش
Weak signals from global market, decline in Asia


نئی دہلی، 25 اپریل (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج کمزوری کے رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران دباو میں کاروبار کرنے کے بعد فلیٹ سطح بند ہوئے۔ ڈاو جونز فیوچرز بھی اس وقت گراوٹ کا شکار دکھائی دے رہا ہے۔ یورپی بازاورں نے بھی گزشتہ سیشن کا اختتام کمزوری کے ساتھ کیا۔ ایشیائی بازاروں میں بھی آج فروخت کا دباو ہے۔

ٹیک کمپنیوں کے کمزور نتائج کی وجہ سے گزشتہ سیشن کے دوران امریکی مارکیٹ میں مسلسل دباو رہا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر خریداری کا سپورٹ ملنے کی وجہ سے، تینوں وال سٹریٹ انڈیکس معمولی اضافے کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب ہوئے۔ ڈاو جانز 43 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح، ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے 1.08 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ گزشتہ سیشن کی تجارت 5,071.63 پوائنٹس کی سطح پر ختم کی۔ اس کے علاوہ نیس ڈیک 0.10 فیصد اضافے کے ساتھ 15,712.75 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ڈاو جونز فیوچرز فی الحال 110.17 پوائنٹس یعنی 0.29 فیصد کی کمی کے ساتھ تجارت کر تا ہوا نظر آرہا ہے۔

گزشتہ سیشن کے دوران یورپی مارکیٹس بھی دباو میں رہے ۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.06 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 8,040.38 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح، سی اے سی انڈیکس نے 0.17 فیصد کی کمی کے ساتھ 8,091.86 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 0.27 فیصد گر کر 18,088.70 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ایشیائی بازار وں میں آج عام طور پر فروخت کا دباو ہے۔ ایشیا کے 9 مارکیٹوں میں سے 6 کے انڈیکس کمی کے ساتھ سرخ نشان میں کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ 3 انڈیکس اضافے کے ساتھ سبز نشان میں ہیں۔ ہینگ سینگ انڈیکس 94.66 پوائنٹس یعنی 0.55 فیصد اضافے کے ساتھ 17,295.93 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.09 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 1,362.31 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.17 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 3,049.90 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کرتا ہوا دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری طرفگفٹ نفٹی 0.13 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 22,390 پوائنٹس کی سطح پرکاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.30 فیصد گر کر 3,283.25 پوائنٹس پر آگیا۔ نکئی انڈیکس میں آج بڑی گراوٹ آئی ہے۔ اس وقت یہ انڈیکس 775.11 پوائنٹس یعنی 2.02 فیصد کی کمی کے ساتھ 37,684.97 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح، تائیوان ویٹڈ انڈیکس 250.44 پوائنٹس یعنی 1.24 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 19,881.30 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ کوسپی انڈیکس 1.17 فیصد گر کر 2,644.57 پوائنٹس کی سطح پر اور جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.39 فیصد گر کر 7,146.26 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande