فیڈے کیندیڈیٹس 2024 جیتنے کے بعد ڈی گوکیش وطن واپس آئے، چنئی ہوائی اڈے پر پرتپاک استقبال
چنئی، 25 اپریل (ہ س)۔ ہندوستانی شطرنج کے کھلاڑی ڈی گوکیش جمعرات کو ٹورنٹو میں منعقدہ کیندیڈیٹس شطرنج
D Gukesh returns after winning FIDE Candidates 2024


چنئی، 25 اپریل (ہ س)۔ ہندوستانی شطرنج کے کھلاڑی ڈی گوکیش جمعرات کو ٹورنٹو میں منعقدہ کیندیڈیٹس شطرنج ٹورنامنٹ 2024 جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ آج صبح چنئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

17 سالہ شطرنج کے کھلاڑی کا چنئی ایئرپورٹ پر مداحوں نے پھولوں کا ہار پہناکر استقبال کیا۔ ہندوستان کے شطرنج کے ہیرو کے استقبال کے لیے ہوائی اڈے پر بہت سے لوگ جمع تھے۔

چنئی پہنچنے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، شطرنج کے نوجوان کھلاڑی نے کہا کہ فیڈے کیندیڈیٹس میں جیت ان کے لیے خاص تھی۔ گوکیش نے کہا کہ وہ فی الحال عالمی چیمپئن شپ کا انتظار کر رہے ہیں۔

گوکیش نے کہا،”میں بہت خوش ہوں، یہ میرے لیے بہت خاص ہے... تمل ناڈو حکومت، میرے خاندان، دوستوں، سرپرستوں اور اسپانسرز کا خصوصی شکریہ۔ میں عالمی چیمپئن شپ کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں۔“

فیڈے کیندیڈیٹس کے راونڈ آف 14 میں، گوکیش نے سیاہ مہروں کے ساتھ کھیلتے ہوئے چیمپئن شپ کے دعویدار ہیکارو ناکامورا کو ڈرا پر روک کر خطاب اپنے نام کیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ وشواناتھن آنند کے بعد گوکیش کینڈیڈیٹس ٹورنامنٹ جیتنے والے دوسرے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ پانچ بار کے عالمی چیمپئن آنند کی جیت 2014 میں ہوئی تھی۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande