شروعاتی گراوٹ کے بعد سنبھلا بازار، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ
شروعاتی گراوٹ کے بعد سنبھلا بازار، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ نئی دہلی، 25 اپریل (ہ س)۔ شروعاتی کارو
شروعاتی گراوٹ کے بعد سنبھلا بازار، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ


شروعاتی گراوٹ کے بعد سنبھلا بازار، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ

نئی دہلی، 25 اپریل (ہ س)۔ شروعاتی کاروبار میں گراوٹ کا سامنا کرنے کے بعد گھریلو شیئر بازار نے شاندار ریکوری کی ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات کمزوری کے ساتھ ہوئی تھی۔ لیکن بازار کھلنے کے کچھ دیر بعد ہی خریداروں نے اپنا زور بنا دیا، جس کی وجہ سے شیئر بازار ریکوری کرکے سبز نشان میں پہنچنے میں کامیاب رہا۔ کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد سینسیکس 0.25 فیصد اور نفٹی 0.19 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد شیئر مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں ایکسس بینک، ایچ سی ایل ٹیکنالوجی، سن فارماسیوٹیکل، اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور گراسم انڈسٹریز کے شیئرس 4.21 فیصد سے لیکر 0.86 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف کوٹک مہندرا، ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس، ہندوستان یونی لیور، ایل ٹی مائنڈ ٹری اور شری رام فائنانس کے شیئرس9.93 فیصد سے لیکر 1.39 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

موجودہ کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,001 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1,213 شیئرز منافع کماکر سبز نشان میں جبکہ 788 شیئرس خسارے کے بعد سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 19 حصص خرید کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں بنے ہوئے تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 11 شیئرس سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل شیئروں میں سے 27 شیئر سبز نشان میں اور 23 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

بی ایس ای سینسیکس آج 280.60 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 73,572.34 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی فروخت کا ہلکا سا دباو نظر آیا جس کی وجہ سے انڈیکس 73,556.15 پوائنٹس تک گر گیا۔ لیکن اس کے بعد خریداروں نے چارج سنبھال لیا اورچوطرفہ خریداری شروع کر دی۔ مسلسل خریداری کے تعاون سے یہ انڈیکس ابتدائی سطح سے 350 پوائنٹس سے زیادہ کی ریکوری کر کے 74,066.60 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد صبح 10:15 بجے سینسیکس 187.12 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 74,040.06 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے آج 85.50 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 22,316.90 پوائنٹس کی سطح پر تجارت شروع کی۔ ابتدائی کاروبار میں یہ انڈیکس گر کر 22,305.25 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ لیکن اس کے بعد خریداری کی حمایت ملنے کے بعد کچھ ہی عرصے میں اس انڈیکس نے سبز نشان میں اپنی جگہ بنا لی۔ کاروبار کے دوران مسلسل خریداری کی وجہ سے یہ انڈیکس ابتدائی سطح سے 140 پوائنٹس سے زیادہ کی ریکوری کرکے 22,459.15 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ مارکیٹ میں لگاتار خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی 1 گھنٹے کی تجارت کے بعد صبح 10:15 بجے نفٹی 41.50 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 22,443.90 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande