گلوبل مارکیٹ سے مسلسل دوسرے روز مضبوطی کے اشارے، ایشیائی بازاروںمیں بھی تیزی
نئی دہلی، 24 اپریل (ہ س)۔گلوبل مارکیٹ سے آج مسلسل دوسرے دن مضبوطی کے آثار نظر آ رہے ہیں۔ امریکی مارک
Signals of strength from global market for 2nd day


نئی دہلی، 24 اپریل (ہ س)۔گلوبل مارکیٹ سے آج مسلسل دوسرے دن مضبوطی کے آثار نظر آ رہے ہیں۔ امریکی مارکیٹ میں گزشتہ سیشن کے دوران بھی جوش و خروش کا ماحول قائم رہا جس کی وجہ سے وال اسٹریٹ انڈیکس مضبوطی سے بند ہوئے۔ ڈاو جونز فیوچرز بھی آج فائدہ کے ساتھ کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح یورپی مارکیٹس بھی گزشتہ سیشن کے دوران اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔ ایشیائی مارکیٹ میں بھی آج تیزی کا رجحان ہے۔

امریکی مارکیٹ میںریکوری کی شروعات ہوجانے کی وجہ سے گزشتہ سیشن کے دوران وال اسٹریٹ انڈیکس میں تیزی رہی۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 1.20 فیصد اضافے کے ساتھ 5,070.55 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح نیس ڈیک نے 245.33 پوائنٹس یعنی 1.59 فیصد چھلانگ لگاکر گزشتہ سیشن کا کاروبار 15,696.64 پوائنٹس کی سطح پر ختم کیا۔ ڈاو جونز فیوچرز بھی اس وقت 0.10 فیصد اضافے کے ساتھ 38,539.31 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کر رہا ہے۔

امریکی مارکیٹ کی طرح یورپی مارکیٹ میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران تیزی رہی۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.26 فیصد اضافے کے ساتھ 8,044.81 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح، سی اے سی انڈیکس نے0.81 فیصد چھلانگ لگا کر 8,105.78 پوائنٹس کی سطح پرگزشتہسیشن کا کاروبار ختم کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 276.85 پوائنٹس یعنی 1.53 فیصد اضافے کے ساتھ 18,137.65 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ایشیائی مارکیٹ میں آج ہمہ گیر تیزی کا رجحان ہے۔ ایشیا کے تمام 9 بازاروں کے انڈیکس تیزی کے ساتھ سبز رنگ میں کاروبار کر رہے ہیں۔ گفٹ نفٹی 0.29 فیصد کے اضافے کے ساتھ 22,441 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.68 فیصد اضافے کے ساتھ 3,294.91 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ تائیوان ویٹڈ انڈیکس نے آج بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ اس وقت یہ انڈیکس 487.24 پوائنٹس یعنی 2.49 فیصد بڑھ کر 20,086.52 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح نکیئی انڈیکس بھی 785.60 پوائنٹس یعنی 2.09 فیصد کے زبردست اضافے کے ساتھ 38337.76 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

کوسپی انڈیکس میں آج جوش و خروش کا ماحول ہے جس کی وجہ سے یہ انڈیکس 1.95 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 2674.08 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح ہینگ سینگ انڈیکس 281.28 پوائنٹس یعنی 1.67 فیصد اضافے کے ساتھ 17,110.21 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.07 فیصد اضافے کے ساتھ 1,358.39 پوائنٹس کی سطح پر، جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.98 فیصد اضافے کے ساتھ 7,180.50 پوائنٹس کی سطح پر اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.33 فیصد فیصد اضافے کے ساتھ 3,031.96 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande