ریزرو بینک نے 'پے یو' کو منظوری دی
نئی دہلی، 24 اپریل (ہ س)۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی ) نے تقریباً 15 ماہ کے بعد مالیاتی ٹیکنالوج

pay


نئی دہلی، 24 اپریل (ہ س)۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی ) نے تقریباً 15 ماہ کے بعد مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنی پے یوکو 'ادائیگی جمع کرنے والے' کے طور پر کام کرنے کے لئے اصولی طور پرمنظوری دے دی ہے۔

کمپنی نے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ریزرو بینک نے پراسیس کی حمایت یافتہ فنٹیک فرم پے یو کو ادائیگی کے مالیاتی ادارے کے طور پر کام کرنے اور نئے تاجروں کو شامل کرنے کے لئے اصولی طور پرمنظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری کوئی حتمی لائسنس نہیں ہے لیکن کمپنیاں اس کے ذریعے 6 سے 12 ماہ تک کام کر سکتی ہیں۔

اصولی منظوری کے ساتھ، پے یو اب نئے تاجروں کو ڈیجیٹل ادائیگی کی خدمات فراہم کرنے کے لئے کام کر سکتی ہے۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرانیربن مکھرجی نے کہا کہ یہ لائسنس ہندوستان میں عالمی سطح پر تسلیم شدہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے بنیادی ڈھانچے کے قیام کے ہمارے مقصد کے لیے اہم ہے۔

ہندوستھان سماچار/ عبد الواحد


 rajesh pande