پریتی زنٹا کی واپسی، 'لاہور 1947' کی شوٹنگ شروع، سیٹ سے پہلی تصویر شیئر
بالی ووڈ کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا کئی سالوں بعد بڑے پردے پر نظر آئیں گی۔ پریتی اور سنی دیول عامر خان ک

priti


بالی ووڈ کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا کئی سالوں بعد بڑے پردے پر نظر آئیں گی۔ پریتی اور سنی دیول عامر خان کی فلم ’’لاہور 1947‘‘ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ جس کی وجہ سے پریتی اور سنی کی جوڑی کئی سالوں بعد ایک بار پھر نظر آئے گی۔ کچھ سال قبل پریتی شادی کے بعد امریکہ شفٹ ہو گئی تھیں۔ اب وہ ’’لاہور 1947‘‘ سے واپسی کر رہی ہیں۔

لاہور 1947 کی ہدایت کاری راج کمار سنتوشی کریں گے۔ فلم کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے۔ پریتی زنٹا نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر لاہور 1947 کے سیٹ سے کچھ تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے پہلے دن کے سیٹ پر کلپ بورڈ دکھا کر شائقین کے ساتھ شوٹنگ کے آغاز کے بارے میں معلومات شیئر کیں۔ عامر خان اور سنی دیول پہلی بار فلم میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ حالانکہ عامر صرف پروڈیوسر کے کردار میں ہیں۔ فلم کی شوٹنگ فی الحال ایک حویلی میں جاری ہے۔ مداح اتنے سالوں بعد پریتی کو اسکرین پر دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔ کچھ دن پہلے آئی پی ایل کے دوران پریتی کی تصویریں وائرل ہوئی تھیں۔ مداحوں کو یقین نہیں آرہا تھا کہ وہ اس عمر میں بھی کتنی جوان نظر آتی ہیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande