پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 88 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
نئی دہلی، 24 اپریل (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار -چڑھاو¿ کا سلسلہ جاری ہے
Petrol-diesel prices stable, crude oil crosses $88 per barrel


نئی دہلی، 24 اپریل (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار -چڑھاو¿ کا سلسلہ جاری ہے۔ برینٹ کروڈ 89 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 84 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔ پبلک سیکٹر کی تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 94.72 روپے جبکہ ڈیزل 87.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے جبکہ ڈیزل 92.15 روپے، کولکاتا میں پٹرول 103.94 روپے جبکہ ڈیزل 90.76 روپے، چنئی میں پٹرول 100.75 روپے اور ڈیزل 92.34 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں اس ہفتے کے تیسرے روز ابتدائی کاروبار میں برینٹ کروڈ 0.01 ڈالر یعنی 0.01 فیصد اضافے کے ساتھ 88.43 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ بھی 0.04 ڈالر یعنی 0.05 فیصد اضافے کے ساتھ 83.40 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande