گھریلو شیئر بازار میں تیزی جاری، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ
گھریلو شیئر بازار میں تیزی جاری، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ نئی دہلی، 24 اپریل (ہ س)۔ گھریلو شیئر با
گھریلو شیئر بازار میں تیزی جاری، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ


گھریلو شیئر بازار میں تیزی جاری، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ

نئی دہلی، 24 اپریل (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج مسلسل چوتھے کاروباری دن مضبوطی نظر آرہی ہے۔ آج بازار نے اضافے کے ساتھ کاروبار کی شروعات کی تھی۔ شروعاتی کاروبار میں فروخت کا معمولی دباو بھی بنا لیکن اس کے بعد خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا جس کی وجہ سے شیئر بازار کی رفتار تیز ہوتی گئی۔ کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد سینسیکس 0.35 فیصد اور نفٹی 0.32 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے بعد شیئر مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں سپلا، جے ایس ڈبلیو اسٹیل، ہنڈالکو انڈسٹریز، ٹاٹا اسٹیل اور نیسلے کے شیئرس 2.09 فیصد سے لیکر 1.14 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس، انڈس انڈ بینک، انفوسس، ایشین پینٹس اور ٹائٹن کمپنی کے شیئرس 5.07 فیصد سے لیکر 0.22 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

موجودہ کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,083 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1,595 شیئر منافع کماکر سبز نشان میں جبکہ 488 شیئرس خسارے کے بعد سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئرس میں سے 25 شیئر خریداری کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں بنے ہوئے تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 5 شیئرس سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل شیئروں میں سے 40 شیئر سبز نشان میں اور 10 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 219.12 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 73,957.57 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی فروخت کے معمولی دباو کی وجہ سے یہ انڈیکس گر کر 73,861.91 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا لیکن اس کے بعد خریداروں نے مارکیٹ میں خریداری کا زور بنایا جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی رفتار بڑھ گئی۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد صبح 10:15 بجے سینسیکس 256.31 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 73,995.76 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 53.55 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 22,421.55 پوائنٹس کی سطح پر تجارت شروع کی۔ ابتدائی تجارت میں منافع وصولی کی وجہ سے یہ انڈیکس بھی قدرے گراوٹ کے ساتھ 22,399.85 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ لیکن اس کے بعد خریداروں کی حمایت ملنے کے بعد اس نے رفتار پکڑی۔ مارکیٹ میں لگاتار خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی 1 گھنٹے کی تجارت کے بعد صبح 10:15 بجے نفٹی 70.85 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 22,438.85 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande