صرافہ مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز گراوٹ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
نئی دہلی، 24 اپریل (ہ س)۔ گزشتہ ہفتے تیزی کا رجحان دکھانے کے بعد اب گھریلوصرافہ بازار میں مسلسل تیسر
صرافہ مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز گراوٹ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی


نئی دہلی، 24 اپریل (ہ س)۔ گزشتہ ہفتے تیزی کا رجحان دکھانے کے بعد اب گھریلوصرافہ بازار میں مسلسل تیسرے دن کریکشن ہوتا نظر آ رہاہے۔ مارکیٹ میں کمی کے باعث ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونا 72 ہزار 300 روپے فی 10 گرام کی سطح پر آ گیا ہے۔ تاہم چنئی میں 24 کیرٹ سونا اب بھی 73 ہزار روپے کی سطح سے اوپر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا بھی چنئی کے علاوہ ملک کے دیگر صرافہ بازاروں میں66,140 روپے سے 66,290 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ سونے کی طرح چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ اس گراوٹ کی وجہ سے دہلی کے صرافہ بازار میں آج چاندی 82,900 روپے فی کلو کی سطح پر کاروبار کر رہی ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 72,300 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 66,290 روپے فی 10 گرام درج کی گئی۔ اسی طرح ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 72,150 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 66,140 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں چنئی میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 73,090 روپے فی 10 گرام اور 22کیرٹ سونے کی قیمت 66,990 روپے فی 10 گرام درج کی گئی۔ ان بڑے شہروں کے علاوہ احمد آباد میں آج 24 کیرٹ سونا 72,200 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے اور 22 کیرٹ سونا 66,190 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 72,150 روپے فی 10 گرام کی سطح پر پہنچ گیا ہے اور 22 کیرٹ سونا 66,140 روپے فی 10 گرام کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

لکھنو کے صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا 72,300 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے اور 22 کیرٹ سونا 66,290 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت بڑھ کر 72,200 روپے فی 10 گرام ہو گئی ہے، وہیں 22 کیرٹ سونا 66,190 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح جے پور میں 24 کیرٹ سونا 72,300 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 66,290 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔

ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کےصرافہ بازاروں میں بھی آج سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ آئی ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں، بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں، 24 کیرٹ سونا آج 72،150 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان تینوں شہروں کے صرافہ بازاروں میں 22 کیرٹ سونا 66,140 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande