وزیر اعظم کی تقریر انتہائی نفرت آمیز اور اشتعال انگیز ،ویلفیئر پارٹی نےالیکشن کمیشن سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا
نئی دہلی،23اپریل(ہ س)۔ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ انتہائی اشتعال انگی
وزیر اعظم کی تقریر انتہائی نفرت آمیز اور اشتعال انگیز ،ویلفیئر پارٹی نےالیکشن کمیشن سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا


نئی دہلی،23اپریل(ہ س)۔

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ انتہائی اشتعال انگیز، نفرت آمیز اور مسلمانوں کی اہانت پر مبنی تقریر کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور الیکشن کمیشن آف ان ڈیا سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس پر سخت کاروائی کرے-

پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک پریس بیان میں وزیر اعظم شری نریندر مودی کی جانب سے راجستھان کے شہر بنسواڑہ کی ایک الیکشن سبھا میں مسلمانوں کے خلاف انتہائی زہریلی، نفرت آمیز اور اشتعال انگیز تقریر کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور الیکشن کمیشن سے تحریری طور پر مطالبہ کیا کہ وہ ماڈل کو ڈ آف کنڈکٹ اور عوامی نمائندگی قانون 1951کی بنیاد پر سخت کاروائی کرتے ہوئے انھیں بی جے پی کی اسٹار کمپینرس کے لسٹ خارج کرے اور الیکشن کے لئے ان کے دوروں اور تقاریر پر پابندی لگائے نیز ان کے الیکشن لڑنے پر بھی پابندی لگائے -

انہوں نے کہا وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں مسلمانوں کو گھس پیٹھیا ا ور زیادہ بچہ پیدا کرنے والا کہہ کر نہ صرف ان کی اہانت کی ہے بلکہ وزیر اعظم کے منصب کی بھی توہین کی ہے اور ملک کے سماجی تانے بانے کو سخت نقصان پہنچایا ہے- اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بوکھلاہٹ دراصل شکست کے شدید احساس کا نتیجہ ہے اور وہ اکثریتی طبقہ کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے انتہائی نچلی سطح پرآگئے ہیں-انہوں نے کہا گزشتہ دس سالوں میں بی جے پی کے پاس کوئی ایسی حصولیابی نہیں ہے جسے پیش کرکے وہ عوام کق اپنی طرف راغب کرسکے- دوسری جانب ملک کی عوام اپوزیشن پارٹیوں کے ان دعووں سے پوری طرح متفق ہیں کہ بی جے پی نے گزشتہ دس سالوں میں عوام کو صرف اپنے نعروں ہی سی محصور کیا ہے- وہ ہر فرنٹ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے- ملک کی عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے بری طرح پریشان ہے- ملک کا کسان، مزدور، خواتین، نوجوان اور چھوٹے کاروباری اپنے مستقبل لو لے کر بے حد مضطرب اور پریشان ہیں- وہ اب ھندو مسلم اور مندر مسجد کی نفرت آمیز سیاست سے اونچا اٹھ کراصل موضوعات پر الیکشن کو دیکھنا چاہتے ہیں - ڈاکٹر الیاس نے چیف الیکشن کمشنر سے کہا کہ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں صاف ستھرے انتخاب کروائیں اور ما ڈل کو ڈ آف کن ڈکٹ کو سختی سے نافذ کریں- اور جو کوئی بھی اس کی خلاف ورزی کرے اس پر سخت کاروائی کرے-

ہندوستھان سماچار/محمد


 rajesh pande