وزیر اعلیٰ نے آر جے ڈی کوبنایا نشانہ ، کہا ان لوگوں کو اتنا موقع ملا لیکن کوئی کام نہیں کیا
کشن گنج، 23 اپریل (ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار منگل کے روز مجاہد عالم کی حمایت میں ریلی کی۔ اس دوران ا
وزیر اعلیٰ نے آر جے ڈی کوبنایا نشانہ ، کہا- ان لوگوں کو اتنا موقع ملا لیکن کوئی کام نہیں کیا


کشن گنج، 23 اپریل (ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار منگل کے روز مجاہد عالم کی حمایت میں ریلی کی۔ اس دوران انہوں نے لالو خاندان کا نام لیے بغیر انہیں نشانہ بنایا۔ لالو راج کو یاد دلاتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہیں کئی مواقع ملے لیکن کوئی کام نہیں کیا۔ ہم نے کئی بار مواقع دیے لیکن یہ لوگ کام نہیں کر رہے تھے اس لیے ہم 1994 میں الگ ہو گئے۔ 2005 میں ہم مکمل طور پر بی جے پی کے ساتھ مل گئے۔ اس کے بعد بھی ہم نے انہیں کئی بار موقع دینے کی کوشش کی لیکن ان لوگوں نے کچھ نہیں کیا۔

جنگل راج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ 2005 سے پہلے کیا صورتحال تھی؟ اس سے پہلے کوئی گھر سے نہیں نکلتا تھا۔ ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان لڑائی ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ (آر جے ڈی) مسلمانوں کے ووٹ لیں گے۔ ان لوگوں نے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان جھگڑا کیوں ختم نہیں کیا؟ میری حکومت میں کوئی جھگڑا نہیں ہوا۔ تعلیم کے بارے میں نتیش کمار نے کہا کہ پہلے تعلیم نہیں تھی۔صحت نظام کی حالت خراب تھی۔ ان لوگوں کو اتنے مواقع ملے لیکن کوئی کام نہ کیا۔ جب موقع ملا تو ہم نے شروع سے کام شروع کر دیا۔ جب انہیں موقع دیا گیا تو انہوں نے کوئی کام نہیں کیا۔ کئی بار موقع دیا اور آخر کار ہم الگ ہوگئے۔ 2005 سے پہلے کوئی گھر سے باہر نہیں نکلتا تھا۔ ہندوؤں اور مسلمانوں میں جھگڑا ہوا کرتا تھا، ختم کیوں نہیں ہوا؟ لیکن جب ہم حکومت میں آئے تو سب کچھ درست کر دیا۔ اب ہندوؤں اور مسلمانوں میں کوئی جھگڑا نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کشن گنج کے 67 فیصد مسلم اکثریتی علاقے میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 2020 تک 8 لاکھ نوکریاں دی ہیں۔ 2025 تک مزید 10 لاکھ نوکریاں فراہم کریں گے، جن میں سے 4 لاکھ نوکریاں پہلے ہی دی جاچکی ہیں اور اقربا پروری پر کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیاں خاندانوں کے زیر کنٹرول ہیں۔ ہم نے اپنے گھر کے بچوں کو کچھ نہیں بنایا۔ انہوں نے تیجسوی یادو کے لیڈروں کے بہن بھائیوں کی تعداد کے بارے میں دیئے گئے بیان پر بھی ردعمل ظاہر کیا۔

موقع پر وزیر ڈاکٹر دلیپ کمار جیسوال، محمدزماں خان، مجاہد عالم اور دیگر رہنما موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار/ افضل/عبد الواحد


 rajesh pande