بی جے پی نے لداخ لوک سبھا سیٹ کے لئےتاشی گیلسن کواپنا امیدوار نامزد کیا
جموں ،23 اپریل (ہ س)۔ بی جے پی نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی واحد لوک سبھا سیٹ کے لئے اپنے امیدوا
Tashi Gelson


جموں ،23 اپریل (ہ س)۔

بی جے پی نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی واحد لوک سبھا سیٹ کے لئے اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے ۔بی جے پی نے منگل کو موجودہ ایم پی جمیانگ تسیرنگ نمگیال کو ہٹا کر تاشی گیلسن کو اپنا امیدوار نامزد کیا۔ گیلسن لیہہ میں لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کونسلر ہیں۔ نمگیال 2019 میں لوک سبھا میں اپنی وائرل تقریر کے ساتھ سرخیوں میں آئے تھے ۔اُنہوں نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے اور لداخ کو الگ مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنانے کے نریندر مودی حکومت کے فیصلے کا دفاع کیا تھا۔

بی جے پی کا نمگیال کو چھوڑنے کا فیصلہ لیہہ میں بدھ مت کے پیروکاروں کے درمیان حکمران پارٹی کے خلاف ناراضگی کے درمیان آیا ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ گیلسن پیشے ست وکیل ہیں، اس سیٹ پر بی جے پی کی گرفت کو برقرار رکھنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہیں، جس میں مسلم اکثریتی کارگل بھی شامل ہے۔ اس حلقے میں 20 مئی کو پولنگ ہونی ہے۔

اصغر/ہندوستھان سماچار/محمد


 rajesh pande