سنیل نارائن نے ویسٹ انڈیز کی ٹی- 20 ورلڈ کپ ٹیم میں واپسی کے امکان کو کیا مسترد، کہا - وہ دروازہ اب بند ہوگیا ہے
سنیل نارائن نے ویسٹ انڈیز کی ٹی- 20 ورلڈ کپ ٹیم میں واپسی کے امکان کو کیا مسترد، کہا - وہ دروازہ اب
سنیل نارائن نے ویسٹ انڈیز کی ٹی- 20 ورلڈ کپ ٹیم میں واپسی کے امکان کو کیا مسترد، کہا - وہ دروازہ اب بند ہوگیا ہے


سنیل نارائن نے ویسٹ انڈیز کی ٹی- 20 ورلڈ کپ ٹیم میں واپسی کے امکان کو کیا مسترد، کہا - وہ دروازہ اب بند ہوگیا ہے

نئی دہلی، 23 اپریل (ہ س)۔ سنیل نارائن نے کیریبین اور امریکہ کی میزبانی میں ہونے والے آئندہ ٹی- 20 ولڈ کپ کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں واپسی سے خود کو باہر کر لیا ہے اور زور دیکر کہا ہے کہ قومی ٹیم میں واپسی کا دروازہ اب بند ہوگیا ہے۔

35 سالہ نارائن جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں زبردست فارم میں ہیں۔ گزشتہ ہفتے انہوں نے راجستھان رائلز کے خلاف 56 گیندوں پر ناٹ آوٹ 109 رن کی شاندار سنچری کھیلی جو ان کی پہلی ٹی- 20 سنچری ہے۔

وہ کے کے آر کے لیے مشترکہ طور پر ٹاپ وکٹ لینے والے گیندباز بھی ہیں، جنہوں نے اپنی آف اسپن کے ساتھ 7.10 کی اکانومی ریٹ سے نو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

حالانکہ نارائن نے نومبر 2023 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، 2019 کے بعد سے ویسٹ انڈیز کے لیے نہیں کھیلے۔

نارائن نے پیر کی دیر رات انسٹاگرام پر لکھا ، ’’میں واقعی بہت خوش اور شکرگزار ہوں کہ حال ہی میں میری کارکردگی نے بہت سارے لوگوں کو عوامی طور پر ریٹائرمنٹ سے واپس آنے اور آئندہ ٹی- 20 ورلڈ کپ میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کرنے کے لیے آمادہ کیا ہے۔

میں نے اس فیصلے پر خاموشی اختیار کر لی ہے اور حالانکہ میں کبھی مایوس نہیں ہونا چاہتا لیکن اب وہ دروازہ بند ہو چکا ہے اور میں ان لوگوں کی حمایت کروں گا جو جون میں ویسٹ انڈیز کے لیے میدان میں اتریں گے۔ وہ لوگ جنہوں نے پچھلے کچھ مہینوں میں سخت محنت کی ہے اور وہ ہمارے حیرت انگیز مداحوں کو یہ دکھانے کے مستحق ہیں کہ وہ ایک اور خطاب جیتنے کے اہل ہیں – میں آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande