گلوبل مارکیٹ سے مضبوطی کے اشارے، ایشیا میں بھی تیزی کا رجحان
نئی دہلی، 23 اپریل (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے منگل کو اچھے رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے مسلسل دباو
Signals of strength from global market, bullish in Asia too


نئی دہلی، 23 اپریل (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے منگل کو اچھے رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے مسلسل دباو کا سامنا کرنے کے بعد اب امریکی مارکیٹ میں ریکوری دکھائی دے رہی ہے۔ وال اسٹریٹ انڈیکس گزشتہ سیشن کے دوران اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔ ڈاو¿ جونز فیوچرز بھی آج معمولی فائدہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اسی طرح یورپی مارکیٹس بھی گزشتہ سیشن کے دوران زبردست کاروبار کرنے کے بعد بند ہوئے ۔ ایشیائی بازار میں آج عام طور پر تیزی کا رجحان ہے۔

گزشتہ سیشن کے دوران امریکی مارکیٹ میں ٹیک شیئروں میں تیزی کا رجحان رہا، جس کی وجہ سے وال اسٹریٹ انڈیکس کو کافی سہارا ملا۔ ڈاو جونز میں 250 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اسی طرح ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے0.79 فیصد کے اضافے کے ساتھ 5,006.71 پوائنٹس پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا ۔ اس کے علاوہ نیس ڈیک 152.89 پوائنٹس یعنی 1 فیصد اضافے کے ساتھ 15,434.90 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

امریکی مارکیٹ کی طرح یورپی مارکیٹ میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران جوش و خروش کا ماحول رہا۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 128.02 پوائنٹس یعنی 1.60 فیصد اضافے کے ساتھ 8,023.87 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح، سی اے سی انڈیکس نے 0.22 فیصد اضافے کے ساتھ 8,040.36 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا خاتمہ کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 123.44 پوائنٹس یعنی 0.69 فیصد اضافے کے ساتھ 17,860.80 کی سطح پر بند ہوا۔

ایشیائی مارکیٹ بھی آج عام طور پر مضبوطی نظر آ رہی ہے۔ ایشیا کے 9 مارکیٹوں میں سے 7 کے انڈیکس تیزی کے ساتھ سبز نشان میں ہیں، جب کہ 2 کے انڈیکس کمی کے ساتھ سرخ نشان پر کاروبار کر رہے ہیں۔ گفٹ نفٹی 0.10 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 22,361 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.41 فیصد گر کر 3,032.3 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

دوسری جانب نکیئی انڈیکس 187.48 پوائنٹس یعنی 0.50 فیصد اضافے کے ساتھ 37,626.09 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 1.22 فیصد اضافے کے ساتھ 3,264.63 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔ ہینگ سینگ انڈیکس نے بھی آج بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ اس وقت یہ انڈیکس 271.02 پوائنٹس یعنی 1.64 فیصد اضافے کے ساتھ 16,782.71 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح تائیوان ویٹڈ انڈیکس 197.19 پوائنٹس یعنی 1.02 فیصد اضافے کے ساتھ 19,608.41 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ کوسپی انڈیکس 0.14 فیصد اضافے کے ساتھ 2,633.23 پوائنٹس کی سطح پر، سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.64 فیصد اضافے کے ساتھ 1,358.22 پوائنٹس اور جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس0.62 فیصد کے اضافے کے ساتھ 7,117.34 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande