راجوری کے کنڈا ٹاپ علاقے میں ٹارگٹ کلنگ واقعے کے بعد فورسسز نے سرچ آپریشن کو تیزکردیا
جموں ،23 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری میں گجر برادری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص ک
راجوری کے کنڈا ٹاپ علاقے میں ٹارگٹ کلنگ واقعے کے بعد فورسسز نے سرچ آپریشن کو تیزکردیا


جموں ،23 اپریل (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری میں گجر برادری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لیے سرچ آپریشن کو تیز کر دیا گیا ہے۔پیر کی شب مقتول محمد رزاق کو تھانہ منڈی تھانہ علاقے میں کنڈا ٹاپ مسجد سے باہر آ نے کے دوران وہاں گھات لگاکر چھپے مشتبہ دہشت گردوں نے قریب سے گولی چلا دی۔

پولیس نے بتایا کہ رزاق کا بھائی محمد طاہر چودھری ٹی اے فوج میں سپاہی ہے۔حکام نے بتایا کہ اس حملے میں رزاق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے واقعے کے فوراً بعد ایک محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا اور دہشت گردوں کا پتہ لگانے کے لیے سونگھنے والے کتوں اور فضائی نگرانی کے ساتھ علاقے میں تلاشی مہم تیز کردی۔ حکام کے مطابق دہشت گردوں نے ٹی اے جوان طاہر چودھری کو نشانہ بنانا تھا۔

تاہم گولی اُس کے بھائی کو جا لگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کے بعد گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کی جا رہی ہے، اور راہ گیروں کی باریک بینی سے تلاشی لی جا رہی ہے ۔پولیس نے اس ضمن میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کو شروع کر دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی کے والد محمد اکبر محکمہ سماجی بہبود میں ملازم تھے اُن کو بھی دہشت گردوں نے قتل کر دیا تھا اور رزاق کو حکومت نے اسی محکمے میں ہمدردی کی بنیاد پر نوکری دی تھی۔

اصغر/ہندوستھان سماچار


 rajesh pande