سلمان خان کی رہائش گاہ پرفائرنگ: دو پستول اور دس زندہ کارتوس تاپی ندی سے برآمد
ممبئی ، 23 اپریل (ہ س) ممبئی پولیس نے سورت میں تاپی ندی سے منگل کو اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ کے
Salman firing case: 2 pistols, bullets foundin river


ممبئی ، 23 اپریل (ہ س) ممبئی پولیس نے سورت میں تاپی ندی سے منگل کو اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ کے سامنے فائرنگ کے معاملے میں استعمال ہونے والے دونوں پستول اور 10 زندہ کارتوس برآمد کیے ہیں۔ ممبئی پولیس پیر سے سورت کرائم برانچ پولیس اور ماہی گیروں کی مدد سے تاپی ندی میں پستول اور کارتوس تلاش کر رہی تھی۔

معلومات کے مطابق، 14 اپریل کو گلیکسی اپارٹمنٹ میں سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے معاملے کے ملزم وکی گپتا اور ساگر پال کو ممبئی پولیس نے کچھ بھج علاقے سے گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد سے دونوں 25 اپریل تک پولیس کی تحویل میں ہیں۔ پوچھ گچھ کے دوران دونوں نے پولیس کو بتایا تھا کہ انہوں نے ہوائی فائرنگ کے لیے استعمال ہونے والی پستول کو سورت میں تاپی ندی میں پھینک دیا تھا۔ اس کے بعد ممبئی کرائم برانچ یونٹ نے پیر کی صبح سورت پہنچ کر تلاشی مہم شروع کی لیکن پیر کی شام تک دریا میں پستول نہیں مل سکا۔ جس کے بعد منگل کی صبح غوطہ خوروں کی مدد سے پستول کی تلاش کا کام شروع کیا گیا اور غوطہ خوروں نے تاپی ندی سے دونوں بندوقیں اور زندہ کارتوس نکال لیے، جنہیں پولیس نے برآمد کر لیا ہے۔ تفتیش کے دوران کرائم برانچ کو یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزمان کو سلمان خان کی رہائش گاہ پر 10 راؤنڈ فائر کرنے کو کہا گیا تھا لیکن انہوں نے صرف پانچ راؤنڈ فائر کیے اور فرار ہو گئے۔ اس معاملے میں ممبئی کرائم برانچ نے اب تک 10 لوگوں کے بیانات قلمبند کیے ہیں اور معاملے کی مکمل جانچ کر رہی ہے۔

ہندوستان سماچار/ نثار/سلام


 rajesh pande