جموں و کشمیر حکومت نے ڈیجیٹل دستخطی سرٹیفکیٹ پر مبنی اے سائن دستخط کو لازمی قرار دیا
جموں ،23 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات حکومت ہند کی
جموں و کشمیر حکومت نے ڈیجیٹل دستخطی سرٹیفکیٹ پر مبنی اے سائن دستخط کو لازمی قرار دیا


جموں ،23 اپریل (ہ س)۔

جموں و کشمیر حکومت نے محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات حکومت ہند کی ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے، تمام افسران اور اہلکاروں کے لیے ڈیجیٹل دستخطی سرٹیفکیٹ یا آدھار پر مبنی ای-سائن یا ای-ہستکشر کا استعمال کرنا یکم جون سے ای آفس میں نوٹوں پر دستخط کرنے کے طریقہ پر لازمی قرار دیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، حکومت ہند نے ای-آفس کے نفاذ کی حالت کا جائزہ لیتے ہوئے اسے ڈیلنگ افسران اور اس سے اوپر کے رینک کے تمام افسران کے لیے لازمی قرار دیا ہے۔ای-آفس سسٹم میں ای فائلوں پر الیکٹرانک طور پر دستخط کرنے کے لیے ڈیجیٹل دستخطی سرٹیفکیٹس یا آدھار پر مبنی ای-سائن یا ای-ہستکشر استعمال کرنے لازمی ہوں گے ۔ اس کی ہدایات کے مطابق، ڈیجیٹل ورکنگ ماحول کو اپنانے، جسمانی دستاویزات پر انحصار کو کم کرنے، سائبر اسپیس میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مناسب حفاظتی اقدامات کی مشق کرنے اور ای آفس میں سرکاری فائلوں کی غیر مجاز رسائی کو روکنے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے یہ ضروری ہے۔

محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات، حکومت ہند کی ہدایات کے مطابق اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ، 2000 کے سیکشن 3 کی فراہمی کے تحت، یہ تمام انتظامی محکموں، محکموں کے سربراہوں، ڈپٹی کمشنروں، منیجنگ ڈائریکٹروں پر لازمی قرار دیا گیا ہے۔جی اے ڈی کمشنر سکریٹری سنجیو ورما نے حکم دیا ہے کہ مختلف پی ایس یوز ،بورڈز، کارپوریشنوں سے کہا گیا ہے کہ متعلقہ محکموں کے افسران اور اہلکار ڈیجیٹل دستخط یا آدھار پر مبنی ای سائن یا ای-ہستکشر کو ای-آفس میں نوٹوں پر دستخط کرنے کے طریقے کے طور پر یکم جون سے استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ضروری مدد جموں و کشمیر کی مقامی ای-آفس سپورٹ ٹیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ فراہم کرے گی۔

اصغر/ہندوستھان سماچار/محمد


 rajesh pande