اتحاد و اتفاق اور اخوت و بھائی چارگی کا عملی ثبوت دیجیے: شعبہ خواتین (جماعت اسلامی ہند، حلقہ دہلی) کا نوئیڈا میں عید ملن پروگرام
نئی دہلی 23 اپریل (ہ س)۔ عید الفطر خوشی کا دن ہے۔ یہ اتفاق و اتحاد کا استعارہ بھی ہے۔ یہ مبارک دن ا
اتحاد و اتفاق اور اخوت و بھائی چارگی کا عملی ثبوت دیجیے: شعبہ خواتین (جماعت اسلامی ہند، حلقہ دہلی) کا نوئیڈا میں عید ملن پروگرام


نئی دہلی 23 اپریل (ہ س)۔

عید الفطر خوشی کا دن ہے۔ یہ اتفاق و اتحاد کا استعارہ بھی ہے۔ یہ مبارک دن اللہ تعالیٰ کی جانب سے بہت بڑا انعام ہے۔ یہ امیروں اور غریبوں سبھی کے لیے خوشی کاپیغام لے کر آتا ہے۔ مسلمان عید کی خوشیوں میں اپنے ساتھ دوسروں کو بھی شریک کرنے کا اہتمام کرتے ہیں۔ اپنے پڑوسیوں، رشتے داروں، غریبوں اور مفلسوں کا خاص خیال رکھتے ہیں، ایسا کرنے سے ہی صحیح معنوں میں عیدالفطر کی حقیقی خوشی حاصل ہوتی ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار ڈاکٹر فاطمہ تنویر (رابطہ عامہ اور میڈیا سکریٹری، شعبہ خواتین حلقہ دہلی) نے استقبالیہ خطاب میں کیا۔پروگرام میں ناظمہ شعبہ خواتین محترمہ نزہت یاسمین نے اختتامی خطاب پیش کیا۔ انہوں نے عید کے پیغام کے بارے میں بات کی اور قومی و عالمی سطح پر انصاف اور امن قائم کرنے کے مقصد سے سچائی کی تبلیغ اور برائیوں کو ختم کرنے کے مسلمانوں کے فرائض کی جانب توجہ مبذول کرائی۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد و اتفاق کا ثبوت دیجیے اور اخوت اور بھائی چارگی کا مظاہرہ کیجیے۔ اصل عید یہ ہے کہ بے سہارا اور مستحق افراد کی دستگیری کی جائے، دکھی لوگوں کے دکھ بانٹے جائیں۔ سماجی خدمت کا جذبہ بیدار کیاجائے۔ یہی اسلام کا منشا ہے، یہی سنت نبوی ہے اور یہی رب کریم کی رضا کے حصول کا صحیح راستہ ہے۔ ہمارے اسلاف نے عید کو جس انداز میں منایا وہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

اس تقریب میں درجنوں غیر مسلم بہنوں نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں ایک کھلا اجلاس بھی ہ وا جس میں شرکائ نے اپنا تعارف کرایا۔ اوپن سیشن میں شرکائ نے رمضان کے روزوں اور عید کی اہمیت کے بارے میں اظہار خیال کیا اور سوالات کے جوابات حاصل کیے۔ بات چیت انتہائی دوستانہ ماحول میں ہوئی۔ شرکائ نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔محترمہ عظمیٰ اوصاف، (اسسٹنٹ میڈیا سکریٹری) نے پروگرام کی نظامت اور اظہار تشکر پیش کیا۔

ہندوستھان سماچار/محمد


 rajesh pande