ممبئی ایئرپورٹ پر 4.44 کروڑ کا سونا، 2.02 کروڑ کے ہیرے ضبط، 4 گرفتار
ممبئی، 23 اپریل (ہ س)۔ ممبئی ایئرپورٹ پر گزشتہ تین دنوں میں ممبئی کسٹمز نے 13 معاملات میں 4.44 کرو
Gold and Diamonds Seized at Mumbai Airport


ممبئی، 23 اپریل (ہ س)۔

ممبئی ایئرپورٹ پر گزشتہ تین دنوں میں ممبئی کسٹمز نے 13 معاملات میں 4.44 کروڑ روپے سے زیادہ کا سونا اور 2.02 کروڑ روپے کے ہیرے ضبط کیے ہیں۔ ان مقدمات میں چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

محکمہ کسٹمز کے ذرائع کے مطابق ممبئی ایئرپورٹ پرگزشتہ تین روز سے خصوصی چیکنگ مہم چلائی گئی۔ اس دوران 13 مقدمات میں کل 6.815 کلو گرام سونا ضبط کیا گیا، جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 4.44 کروڑ روپے بتائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی 2.02 کروڑ روپے کے ہیرے بھی ضبط کیے گئے ہیں۔

ہندوستان سماچار/ نثار/محمد


 rajesh pande