ایورسٹ نے کہا ہماری مصالحہ مصنوعات محفوظ اور اعلیٰ معیار کی ہیں
نئی دہلی، 23 اپریل (ہ س)۔ سنگاپور اور ہانگ کانگ میں ایورسٹ کے مصالحے کی مصنوعات کے معیار پر اٹھائے ج
ایورسٹ نے کہا ہماری مصالحہ مصنوعات محفوظ اور اعلیٰ معیار کی ہیں


نئی دہلی، 23 اپریل (ہ س)۔ سنگاپور اور ہانگ کانگ میں ایورسٹ کے مصالحے کی مصنوعات کے معیار پر اٹھائے جانے والے سوالات کے درمیان، ایوریسٹ فوڈ پروڈکٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ نے کہا کہ اس کی تمام مصنوعات محفوظ اور اعلیٰ معیار کی ہیں۔ تاہم فوڈ ریگولیٹر نے ملک میں فروخت ہونے والے مصالحوں کے معیار کو چیک کرنے کو کہا ہے۔ وزارت تجارت نے ایم ڈی ایچ اور ایورسٹ سے بھی تفصیلات طلب کی ہیں۔

ایورسٹ نے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہماری مصنوعات پر کسی بھی ملک میں پابندی نہیں ہے۔ کمپنی نے کہا کہ ایورسٹ کی 60 مصنوعات میں سے صرف ایک کو جانچ کے لئے رکھا گیا ہے۔ یہ ایک معیاری طریقہ کار ہے، کوئی پابندی نہیں ہے۔ کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ ہم اپنے صارفین کو یقین دلاتے ہیں کہ ہماری مصنوعات محفوظ اور اعلیٰ معیار کی ہیں، اس لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ ایک معیاری طریقہ کار ہے، کوئی پابندی نہیں ہے۔ ایورسٹ اسپائسز کی 60 مصنوعات میں سے صرف ایک پروڈکٹ کو جانچ کے لیئ رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری تمام مصنوعات سخت کوالٹی کنٹرول چیک سے گزرتی ہیں۔ اسپائسز بورڈ آف انڈیا کی لیبارٹریوں سے ضروری منظوری حاصل کرنے کے بعد ہی برآمدات کی اجازت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سنگاپور اور ہانگ کانگ نے حال ہی میں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کمپنیوں کی کچھ مصالحہ جات پر کوالٹی خدشات کی وجہ سے پابندی لگا دی ہے۔ ان مصنوعات میں ایورسٹ فش کری مسالہ، ایم ڈی ایچ مدراس کری پاؤڈر (مدراس کری کے لیے اسپائس مکس)، ایم ڈی ایچ سامبر مصالحہ مکسڈ اسپائس پاؤڈر اور ایم ڈی ایچ کری پاؤڈر مکسڈ اسپائس پاؤڈر شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار/ عبد الواحد


 rajesh pande