چین نے انڈر- 23 ایشین کپ کے آخری گروپ میچ میں متحدہ عرب امارات کو ہرایا
چین نے انڈر- 23 ایشین کپ کے آخری گروپ میچ میں متحدہ عرب امارات کو ہرایا دوحہ، 23 اپریل (ہ س)۔ چین ن
چین نے انڈر- 23 ایشین کپ کے آخری گروپ میچ میں متحدہ عرب امارات کو ہرایا


چین نے انڈر- 23 ایشین کپ کے آخری گروپ میچ میں متحدہ عرب امارات کو ہرایا

دوحہ، 23 اپریل (ہ س)۔ چین نے پیر کو یہاں انڈر 23 ایشین کپ کے اپنے آخری گروپ میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 1-2 سے شکست دی اور ایک جیت اور دو ہار کے ساتھ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔

جاپان اور جنوبی کوریا سے ہارنے کے بعد پہلے ہی گروپ سے آگے بڑھنے کا موقع گنوا دینے کے بعد چین کے ہیڈ کوچ چینگ یاوڈونگ نے پچھلے میچ سے اپنی ابتدائی لائن اپ میں صرف ایک تبدیلی کی، لی ہاو نے ہوانگ زیہاو کی جگہ لی۔

چین کے لیے ٹورنامنٹ کا پہلا گول ژی وینیگ نے 24ویں منٹ میں کیا جب انہوں نے ایک کارنر کے بعد باکس کے اندر اپنے شاندار شاٹ سے گیند کو گول پوسٹ میں بھیج دیا۔

چین کا دوسرا گول یو اے ای کے ڈفینڈروں کی غلطی کی وجہ سے ہوا، لیو ژورون نے یو اے ای کے ڈفینڈروں کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند کو اپنے قبضے میں لے کر گول پوسٹ میں ڈال کر ہاف ٹائم سے عین قبل چین کو 0-2 کی برتری دلا دی۔

متحدہ عرب امارات نے دوسرے ہاف میں احمد فوزی کے ذریعے گول کرکے اسکور 1-2 کردیا۔ تاہم اس کے بعد ٹیم برابری کا گول نہ کر سکی اور چین نے یہ میچ 1-2 سے جیت لیا۔

گروپ بی کے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا نے جاپان کو 0-1 سے شکست دے کر گروپ میں سرفہرست مقام حاصل کیا جب کہ جاپان نے بھی دوسری پوزیشن حاصل کر کے ناک آوٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔

باقی آٹھ کوالیفائیڈ ٹیمیں 2024 کے پیرس اولمپک گیمز کے تین براہ راست ٹکٹوں کے لیے مقابلہ کریں گی، جبکہ چوتھی پوزیشن پر آنے والی ٹیم آخری اولمپک اسپاٹ کے لیے پلے آف میں گنی کا مقابلہ کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande