امریکی ریاست ایریزونا میں سڑک حادثے میں دو بھارتی طالب علم کی موت
واشنگٹن ، 23 اپریل (ہ س)۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ایریزونا میں جھیل پلیزنٹ کے قریب دو کاروں کے در
امریکہ حادثہ 


واشنگٹن ، 23 اپریل (ہ س)۔

ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ایریزونا میں جھیل پلیزنٹ کے قریب دو کاروں کے درمیان تصادم میں دو ہندوستانی طلباءکی موت ہو گئی۔

مقامی پولیس کے مطابق، مرنے والوں میں ہندوستانی نژاد باشندے نویش مکا ( 19) اور گوتم پارسی ( 19) شامل ہیں، جو امریکہ میں بین الاقوامی طلباءکے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔ حادثہ 20 اپریل کو شام 6:18 بجے کے قریب کیسل ہاٹ اسپرنگس روڈ پر ، اسٹیٹ روٹ 74 کے شمال میں پیش آیا۔ اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ کاریں کیسے ٹکرا گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں دونوں کاروں کے ڈرائیورز زخمی ہوئے۔ انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande