گھریلو شیئر بازار میں تیزی، اتار-چڑھاو کے درمیان سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ
گھریلو شیئر بازار میں تیزی، اتار-چڑھاو کے درمیان سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ نئی دہلی، 23 اپریل (ہ س)
گھریلو شیئر بازار میں تیزی، اتار-چڑھاو کے درمیان سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ


گھریلو شیئر بازار میں تیزی، اتار-چڑھاو کے درمیان سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ

نئی دہلی، 23 اپریل (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج شروعاتی اتار - چڑھاو کے بعد مضبوطی کا رجحان بنا ہوا نظر آرہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی سبقت کے ساتھ ہوئی تھی۔ حالانکہ پہلے آدھے گھنٹے کے کاروبار میں منافع وصولی کی وجہ سے شیئربازار کے انڈیکسوں میں گراوٹ بھی آئی۔ لیکن تھوڑے ہی عرصے میں خریداروں نے خریداری کا زور بنا کر ان انڈیکس کی رفتار بڑھا دی۔ ابتدائی کاروبار کے ایک گھنٹے کے بعد سینسیکس 0.39 فیصد اور نفٹی 0.35 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے بعد شیئر مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں بھارتی ایئرٹیل، ایچ سی ایل ٹیکنالوجی، شری رام فائنانس، ٹائٹن کمپنی اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے شیئرس 1.85 فیصد سے لیکر 1.14 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف ہنڈالکو انڈسٹریز، پاور گرڈ کارپوریشن، ایچ ڈی ایف سی لائف، ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس اور بجاج آٹو کے حصص 1.20 فیصد سے لیکر 0.25 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

موجودہ کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,113 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1,470 حصص منافع کماکر سبز نشان میں جبکہ 643 شیئرس خسارے کے بعد سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئرس میں سے 24 شیئر خریداری کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں بنے ہوئے تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 6 شیئرس سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے جبکہ نفٹی میں شامل شیئروں میں سے 35 حصص سبز نشان میں اور 15 حصص سرخ نشان میں کاروبار کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 400.32 پوائنٹس چھلانگ لگا کر 74,048.94 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد مارکیٹ میں منافع وصولی شروع ہوگئی جس کے باعث انڈیکس گر کر 73,763.91 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ حالانکہ کاروبار کے پہلے آدھے گھنٹے کے بعد خریداروں نے چارج سنبھال لیا، جس کی وجہ سے انڈیکس میں تیزی آئی۔ مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد سینسیکس 284.80 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 73,933.42 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 110.65 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 22,447.05 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ ابتدائی تجارت میں فروخت کے دباو کی وجہ سے یہ انڈیکس 22,368.45 پوائنٹس تک گر گیا۔ لیکن اس کے بعد مارکیٹ میں خریداری شروع ہونے کی وجہ سے یہ انڈیکس تیزی سے بڑھنے لگا۔ مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کی تجارت کے بعد صبح 10:15 بجے نفٹی 78.85 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 22,415.25 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande