ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ
تہران ،22اپریل (ہ س )۔ ایران اور سعودی عرب سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ایران سے 9 سال بعد پہلا گر
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ


تہران ،22اپریل (ہ س )۔

ایران اور سعودی عرب سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گیا۔خبر ایجنسی کے مطابق عمرہ کی ادائیگی پر جانے والا ایرانی گروپ 85 معتمرین پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات گزشتہ سال چین کی ثالثی میں بحال ہوئے تھے۔جس کے بعد سعودی اور ایران کے درمیان فضائی سفر بحال ہوئی اور حج کے ساتھ ساتھ عمر کے لئے بھی لوگوں کی آمد و رفت شروع ہو گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande