سائبر پولیس نے 4 سالوں میں تقریباً 8 کروڑ روپئے برآمد کئے
سرینگر، 20 اپریل، (ہ س ) ایجنسی کی طرف سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کشمیر میں سائبر پولیس نے
سائبر پولیس نے 4 سالوں میں تقریباً 8 کروڑ روپئے برآمد کئے


سرینگر، 20 اپریل، (ہ س ) ایجنسی کی طرف سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کشمیر میں سائبر پولیس نے گزشتہ چار سالوں میں دھوکہ دہی کرنے والوں سے تقریباً 8 کروڑ روپئے برآمد کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سائبر پولیس نے 2020 سے اب تک دھوکہ دہی اور مختلف گھوٹالوں سے متعلق 150 سے زائد مقدمات درج کیے ہیں۔ 2022 میں سب سے زیادہ 56 مقدمات درج کیے گئے اور اسی سال آن لائن فراڈ کرنے والوں سے سب سے زیادہ 3 کروڑ روپئے بھی برآمد کیے گئے۔ سال 2020 اور 2021 میں، آن لائن ماؤنٹ بینکس کے خلاف 27 مقدمات درج کیے گئے، جب کہ 2023 میں 40 مقدمات درج کیے گئے اور جاری سال میں اب تک، سائبر پولیس اسٹیشن کشمیر میں آن لائن دھوکہ دہی کا صرف ایک معاملہ درج ہوا ہے۔ سائبر پولیس نے گزشتہ چار سالوں میں 132 دھوکہ بازوں کو بھی گرفتار کیا۔

ہندوستھان سماچار/عبد الواحد


 rajesh pande