شاپنگ مال کے ٹوائلٹ میں خاتون وکیل سے بدتمیزی، ملزم گرفتار
ممبئی ، 20 اپریل (ہ س) جنوبی ممبئی کے ایل ٹی مارگ علاقے میں واقع شاپنگ مال کے ٹوائلٹ میں گھس کر خاتو
شاپنگ مال کے ٹوائلٹ میں خاتون وکیل سے بدتمیزی، ملزم گرفتار


ممبئی ، 20 اپریل (ہ س) جنوبی ممبئی کے ایل ٹی مارگ علاقے میں واقع شاپنگ مال کے ٹوائلٹ میں گھس کر خاتون وکیل کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے 21 سالہ شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ایل ٹی مارگ پولیس اسٹیشن کی ٹیم اس معاملے میں رام شنکر عرف سندیپ پانڈے سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق جمعہ کو 35 سالہ خاتون وکیل جنوبی ممبئی کے ایل ٹی مارگ علاقے میں واقع اشوک شاپنگ مال میں واقع ٹوائلٹ گئی تھی۔ ملزم نے زبردستی ٹوائلٹ میں گھس کر خاتون وکیل سے بدتمیزی کی۔ خاتون نے احتجاج کیا تو ملزم نے پیٹ میں لات ماری اور موقع سے فرار ہو گیا۔ خاتون وکیل نے دیر رات ایل ٹی مارگ پولیس اسٹیشن میں اس واقعہ کی شکایت درج کرائی۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم کو ہفتہ کی صبح گرفتار کر لیا۔ اس معاملے کی گہرائی سے تفتیش جاری ہے۔

ہندوستان سماچار/ نثار/عبد الواحد


 rajesh pande