ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
نئی دہلی، 20 اپریل (ہ س)۔ امریکی الیکٹرک وہیکل کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے اپنا دورہ بھارت کچ
ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی


نئی دہلی، 20 اپریل (ہ س)۔ امریکی الیکٹرک وہیکل کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے اپنا دورہ بھارت کچھ وقت کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسک 22 اپریل کو بھارت آکر وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنے والے تھے۔ پچھلے ہفتے ہی مسک نے اپنی ایکس ہینڈل پوسٹ پر خود اپنے ہندوستان کے دورے کی تصدیق کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق اس معاملے سے باخبر ایک شخص نے ایلون مسک کے دورہ بھارت کو ملتوی کرنے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم اس کی وجوہات کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔ ٹیسلا اور بھارتی حکومت نے ابھی تک اس پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ مسک کا دورہ بھارت ٹیسلا کی پہلی سہ ماہی کی کارکردگی سے متعلق سوالات کے جوابات کے لیے 23 اپریل کو امریکہ میں ایک کانفرنس کال کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک نے 21-22 اپریل کو ہندوستان کا دورہ کرنا تھا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande