فورسسز نے ریاسی ضلع میں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ کا فاش کیا ۔
جموں ،20 اپریل (ہ س)، جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع میں سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کے روز دہشت گردوں کے ایک
file photo


جموں ،20 اپریل (ہ س)، جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع میں سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کے روز دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا، جس کے نتیجے میں کچھ مجرمانہ مواد ضبط کیا گیا۔ ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران ارناس سب ڈویژن کے دلاس برنیلی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پردہ فاش کیا گیا۔فورسز کو مذکورہ علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی ۔جس کے بعد مشترکہ فورسز نے سرچ آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹھکانے سے دو ڈیٹونیٹرز، اے کے اسالٹ رائفل کے 12 راؤنڈ، ایک ایک آئی ای ڈی سے چلنے والا ٹیپ ریکارڈر اور کیلکولیٹر، ایک بیٹری اور چند کنیکٹنگ تاریں برآمد ہوئی ہیں۔ ریاسی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس موہتا شرما نے کہا کہ علاقے میں تلاشی مہم ابھی بھی جاری ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ملک دشمن عناصر کے کسی بھی مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

اصغر/ہندوستھان سماچار/سلام


 rajesh pande