صدر جمہوریہ اور نائب صدر کی جانب سے مہاندی کشتی حادثہ پر اظہار تعزیت
نئی دہلی، 20 اپریل (ہ س) صدر دروپدی مرمو اور نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے ہفتہ کو اڈیشہ کے جھارسوگوڈا می
صدر جمہوریہ اور نائب صدر کی جانب سے مہاندی کشتی حادثہ پر اظہار تعزیت


نئی دہلی، 20 اپریل (ہ س) صدر دروپدی مرمو اور نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے ہفتہ کو اڈیشہ کے جھارسوگوڈا میں مہاندی کشتی حادثے پردکھ کا اظہار کیا ہے۔

صدر مرمو نے ایکس ہینڈل پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ یہ جان کر دکھ ہوا کہ اڈیشہ کے جھارسوگوڈا کے قریب مہانادی ندی میں ایک کشتی الٹنے سے کئی لوگوں کی جانیں گئیں۔ سوگوار خاندانوں سے میری دلی تعزیت۔ میں اس سانحے سے متاثرہ تمام افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

نائب صدر دھنکھر نے ایکس پر ایک پیغام میں لکھا، اڈیشہ کے جھارسوگوڈا ضلع میں مہاندی میں کشتی الٹنے کے المناک واقعہ سے انتہائی غم زدہ ہوں۔ سوگوار خاندانوں کے تئیں میری تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ جمعہ کو اوڈیشہ میں مہاندی میں لکھن پور کے شاردھا میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں اب تک سات لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ یہ سبھی ریاست چھتیس گڑھ کے رہنے والے تھے۔

ہندوستھان سماچار/ عبد الواحد


 rajesh pande