مغل روڈ لینڈ سلائیڈنگ اور تازہ برفباری کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدرفت کے لئے بند
جموں ،20 اپریل (ہ س)، جموں و کشمیر کے موسم گرما کے دارالحکومت سری نگر کو پیر پنچال خطہ کے پونچھ اور
Mughal Road


جموں ،20 اپریل (ہ س)، جموں و کشمیر کے موسم گرما کے دارالحکومت سری نگر کو پیر پنچال خطہ کے پونچھ اور راجوری اضلاع کو جوڑنے والی تاریخی مغل روڈ خطے میں خراب موسمی حالات کے درمیان ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے مسلسل بند ہے۔ حکام نے بتایا کہ شاہراہ پر کئی مقامات پر چٹانیں گرنے کے بعد بدھ کو سڑک کو بند کر دیا گیا تھا تاہم شاہراہ پر بحالی کا کا شروع کر دیا گیا ہے اور امید ہے کہ ٹریفک کی نقل و حرکت جلد ہی بحال ہو جائے گی۔مغل روڈ کو نومبر کے مہینے میں سرما کی پہلی برفباری کے بعد گاڑیوں کی آمدرفت کے لئے بند کر دیا گیا تھا ۔اگر چہ مارچ میں شاہراہ کی بحالی کا کام شروع کیا گیا ۔لیکن علاقہ میں وقفہ وقفہ سے تازہ برفباری نے شاہراہ کی مکمل بحالی میں رکاوٹیں پیدا کیں ہیں ۔

اصغر/ہندوستھان سماچار

/سلام


 rajesh pande