جموں و کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر ہلکی بارش کی پیشنگوئی
جموں 20 اپریل (ہ س)، جموں و کشمیر میں گزشتہ دو دنوں کے بعد ہفتہ کو بارش میں کمی آئی لیکن اگلے 24 گھن
جموں و کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر ہلکی بارش کی پیشنگوئی


جموں 20 اپریل (ہ س)، جموں و کشمیر میں گزشتہ دو دنوں کے بعد ہفتہ کو بارش میں کمی آئی لیکن اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کچھ مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ رات کے درجہ حرارت میں کمی دیکھی گئی اور زیادہ تر مقامات پر درجہ حرارت معمول سے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں 18 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 30 ملی میٹر، پہلگام میں 7 ملی میٹر، کپواڑہ میں 13 ملی میٹر، کوکرناگ میں 21 ملی میٹر، گلمرگ میں 15 ملی میٹر، جموں میں 11 ملی میٹر، 40 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ بانہال میں 29 ملی میٹر، کٹرا میں 14 ملی میٹر بارش ہوئی۔اس دوران سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 7.0 ڈگری سیلسیس ،قاضی گنڈ میں 7.0 ڈگری سیلسیس ،پہلگام میں 1.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ، کوکرناگ میں 5.8 ڈگری سیلسیس ، کپواڑہ شہر میں کم سے 6.0 ڈگری سیلسیس ، گلمرگ میں 0.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔جبکہ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 16.8 ڈگری سیلسیس ، بانہال میں 6.4 ، بٹوت میں 8.4 ڈگری سیلسیس اور بھدرواہ میں 6.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

اصغر/ہندوستھان سماچار

/سلام


 rajesh pande