کشتواڑ پولیس نے چوری کی واردات کو حل کیا ،چھ لاکھ مالیت کا چوری کا مال برآمد
جموں ،20 اپریل (ہ س)، جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں پولیس نے قصّبہ میں ایک ہارڈ ویئر اسٹور سے
Theft


جموں ،20 اپریل (ہ س)، جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں پولیس نے قصّبہ میں ایک ہارڈ ویئر اسٹور سے ہونے والی چوری کے معاملے کو حل کرتے ہوئے چھ لاکھ روپئے مالیت کے مسروقہ مال کو برآمد کیا ۔ایس ایس پی کشتواڑ عبدالقیوم نے بتایا کہ 16 اپریل کو وقار احمد ولد محمد عرفان نامی ہارڈ ویئر اسٹور کے مالک نے سامان چوری ہونے کی پولیس تھانہ کشتواڑ میں تحریری شکایت درج کرائی ۔ اس سلسلے میں پولیس تھانہ کشتواڑ میں فوری طور پر ایک ایف آئی آر زیر نمبر 103/2024 یو/ایس 457/380 آئی پی سی کے تحت درج کی گئی، اور تحقیقات کو شروع کیا گیا ۔ایس ایس پی کشتواڑ نے ایس ایچ او کشتواڑ انسپکٹر فردوس احمد کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔ تفتیش کے دوران ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا پتہ لگایا اور مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی۔ خصوصی ٹیم کی بھرپور کوششوں کے بعد پولیس نے چوری کی واردات کے مرکزی ملزم راہل سنگھ ولد گوپال سنگھ ساکن نزدیک ٹی آر سی کشتواڑ کو گرفتار کر لیا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران مذکورہ شخص نے قبول کیا کہ اس نے چوری کی تمام اشیاء کو چار افراد کو فروخت کر دیا ہے ۔چاروں کو پولیس تھانہ بلایا گیا جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ملزم سے چوری کی چیزیں خرید کر اپنی دکانوں رہائش گاہوں پر رکھی ہیں ۔ ان کے انکشاف پر ایک پولیس پارٹی نے مجسٹریٹ کے ہمراہ اِن جگہوں کا دورہ کیا جہاں چوری شدہ مال محفوظ تھا اور تمام مسروقہ اشیاء جیسے الیکٹرک موٹرس، واٹر ٹینک کے گیزر، موٹرائزڈ کٹر، سنک، پائپ رول، پینٹ، شاور وغیرہ برآمد کر لیے گئے ۔ایس ایس پی کشتواڑ نے تمام چوروں کو سخت انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ چوری کرنے سے باز رہیں ۔اُنہوں نے سی سی ٹی وی کی وسیع کوریج اور خصوصی ٹیموں کے ذریعہ چوبیس گھنٹے نگرانی پر زور دیا ہے ۔

ہندوستھان سماچار/اصغر

/عبد الواحد


 rajesh pande